محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 08 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو 09 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق 06 اور 07 فروری کو بسنت کے دوران لاہور میں موسم خشک اور آسمان صاف رہے گا، جبکہ 08 فروری کو موسم خشک رہنے کے ساتھ ہلکے بادل ر ہنے کا امکان ۔
• ہلکی مغربی/شمال مغربی ہوائیں(10 سے15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار)، چلنے کا امکان ہے جو پتنگ بازی کے محفوظ انعقاد کے لیے موزوں ہوں گی۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک کمزور مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 30جنوری سے ملک کے مغربی و شمالی علاقوں میں داخل ہوگاجو 3 فروری تک برقرار رہے گا ۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 25 جنوری (اتوار) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 26 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک کمزور مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 16 جنوری سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگاجو 19 جنوری تک برقرار رہے گا، اس سلسلہ کی شدت میں 20 جنوری سے اضافہ متوقع جو 21 جنوری سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر 16 سے 25 جنوری کے دوران پاکستان میں شدید سردی کی لہر سے متعلق گمراہ کن اور غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں میدانی علاقوں میں بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات پاکستان ان دعوؤں کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران کسی غیر معمولی یا تاریخی شدید سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں جبکہ موسمیاتی ماڈلز اور مشاہداتی اعداد و شمار کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق درجۂ حرارت موسم سر ما کےمعمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے ۔
عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مستند موسمی پیش گوئیوں، انتباہات اور ایڈوائزریز پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بلاوجہ تشویش سے بچا جا سکے۔
سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر 16 سے 25 جنوری کے دوران پاکستان میں شدید سردی کی لہر سے متعلق گمراہ کن اور غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں میدانی علاقوں میں بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات پاکستان ان دعوؤں کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران کسی غیر معمولی یا تاریخی شدید سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں جبکہ موسمیاتی ماڈلز اور مشاہداتی اعداد و شمار کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق درجۂ حرارت موسم سر ما کےمعمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے ۔
عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مستند موسمی پیش گوئیوں، انتباہات اور ایڈوائزریز پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بلاوجہ تشویش سے بچا جا سکے۔
YouTube | Facebook | Instagram | Twitter (X) | Linkedin | TikTok | WhatsApp
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 دسمبر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔جوکہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گااور02 جنوری (صبح) 2026بالائی علاقوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
29 دسمبر (رات)سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
30 دسمبر اور01 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے برفباری کی بھی توقع۔
30 دسمبر (شام/رات)سے 02 جنوری (صبح)کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی درجہ کی برفباری کا امکان۔
30 دسمبر (شام/رات)سے 02 جنوری (صبح)کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔31 دسمبر اور01 جنوری کے روز اسلام آباد/راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔جبکہ 31 دسمبر کے روز میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفر گڑھ، جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے: PMD Website, Pak Weather Application
ترجمان
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر کو بلوچستان میں داخل ہوگا اور 20 دسمبر کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس موسمیاتی نظام کے زیر اثر:
19 (شام) سے 20 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، پنجگور، خضدار، واشک، چاغی، خاران اور قلات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
20 (رات) سے 22 دسمبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی درجے کی برفباری کا امکان۔
20 (رات) سے 23 (صبح) دسمبر کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) اور کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی درجے کی برفباری کا امکان۔ بعض مقامات پر شدید برفباری کی بھی توقع۔
20 (شام) سے 21 دسمبر کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، خطہ پوٹھوہار، میانوالی، بھکر، نورپورتھل اور لیہ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 20 (رات) سے 21 دسمبر کے دوران مری اور گلیات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی توقع۔ جبکہ 20 اور 21 دسمبر کو سرگودھا، خوشاب، فیصل آباد، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، ملتان، جھنگ، ڈی جی خان اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ بوندا باندی متوقع۔
19 / 20 دسمبر کے دوران صوبے کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود تا ابر آلود رہنے کا امکان۔
تازہ ترین معلومات کے لیے: PMD ویب سائٹ، پاک ویدر ایپلی کیشن
ترجمان
محکمۂ موسمیات کے مطابق (رات) دسمبر کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 12 جس کے باعث:
ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔
تازہ ترین معلومات کے لیے:
محکمہ موسمیات ویب سائٹ
پاک ویدر ایپلی کیشن:
Google Play Link
ترجمان
محکمہ موسمیات کے مطابق ایک کمزور مغربی لہر 04 (رات) سے 05 دسمبر کے دوران ملک کے شمالی علاقوں پر اثرانداز ہونے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان، کشمیر اور بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام) میں مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑوں پر ہلکی بارش/برفباری کی توقع ہے۔ ملک کے دیگر حصوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ پنجاب (سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، گجرات، جہلم، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خانیوال، لیہ، کوٹ ادو اور بہاولپور) اور خیبر پختونخوا (پشاور، صوابی، مردان، ڈی آئی خان) کے میدانی علاقوں میں رات اور خصوصاً صبح کے وقت سموگ/دھند برقرار رہنے کی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات:
• پنجاب اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں سموگ/دھند کے باعث ذرائع آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ۔
• برفباری کے باعث بابوسر اور گردونواح میں سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کا امکان ہے۔
• آئندہ چند روز میں بالائی علاقوں میں درجہ حرارت میں 01 سے 03 ڈگری سینٹی گریڈ کمی متوقع ہے۔
تازہ ترین معلومات کے لیے: محکمہ موسمیات | پاک ویدر ایپ
ترجمان