قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 29 جنوری ,2026 | 22:04

شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آنے والے دنوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک کمزور مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 30جنوری سے ملک کے مغربی و شمالی علاقوں میں داخل ہوگاجو 3 فروری تک برقرار رہے گا ۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:

  • 31 جنوری سے 03 فروری کے دوران: گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر) ، کشمیر ((وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی، بھمبر، میرپور) اور خیبر پختونخوا کے علاقوں (چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، کوہاٹ، کرم اور وزیرستان) میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے ہلکی سے درمیانی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی سے درمیانی برفباری کا بھی امکان ہے۔ 01 سے 03 فروری کے دوران: اسلام آباد، خطۂ پوٹھوہار، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، گوجرانوالہ اور گردونواح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش متوقع ہے، جبکہ اسی دوران مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں بھی ہلکی بارش/برفباری کا امکان ہے۔
  • 31 جنوری سے01 فروری کے دوران: بلوچستان کے شمالی علاقوں (کوئٹہ، زیارت، ژوب ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی) میں ہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں اور برفباری کی توقع ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
  • 01 سے 03 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو وادیٔ نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ اور حویلی میں سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ 31 جنوری اور01 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں بھی ایسی صورتحال متوقع ہے۔
  • بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • سیاحوں کو پیش گوئی کے دوران محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت کی جاتی ہے۔
  • اس دوران دن کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ہے.

تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن

ترجمان