قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
|
|
پریس ریلیز |
تاریخ اِجرا: 12 جنوری ,2026 | 19:54 |
سوشل میڈیا کے بعض پلیٹ فارمز پر 16 سے 25 جنوری کے دوران پاکستان میں شدید سردی کی لہر سے متعلق گمراہ کن اور غیر مصدقہ موسمی پیش گوئیاں گردش کر رہی ہیں، جن میں میدانی علاقوں میں بھی درجۂ حرارت نقطۂ انجماد سے نیچے جانے کے دعوے کیے جا رہے ہیں۔
محکمہ موسمیات پاکستان ان دعوؤں کی دوٹوک الفاظ میں تردید کرتا ہے اور واضح کرتا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران کسی غیر معمولی یا تاریخی شدید سردی کی کوئی لہر متوقع نہیں جبکہ موسمیاتی ماڈلز اور مشاہداتی اعداد و شمار کے تازہ ترین تجزیے کے مطابق درجۂ حرارت موسم سر ما کےمعمول کے مطابق رہنے کا امکان ہے ۔
عوام اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مستند موسمی پیش گوئیوں، انتباہات اور ایڈوائزریز پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں تاکہ بلاوجہ تشویش سے بچا جا سکے۔

YouTube | Facebook | Instagram | Twitter (X) | Linkedin | TikTok | WhatsApp
|
ترجمان |