قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 12 دسمبر ,2025 | 17:04

ویک اینڈکے دوران ملک کے شمالی اور مغربی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق (رات) دسمبر کو ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، 12 جس کے باعث:

  • 13 سے 15 دسمبر کے دوران: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی) میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • 14 اور 15 دسمبر کے روز: باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، کوئٹہ، زیارت، ژوب، شیرانی، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان۔ اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور اور خطۂ پوٹھوہار میں بوندا باندی جبکہ مری اور گلیات میں ہلکی بارش/ہلکی برفباری متوقع۔
  • 12 دسمبر (رات) سے 16 دسمبر کے دوران: پنجاب، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید دھند چھائے رہنے کا امکان۔

ایک اور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 19 دسمبر سے ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • برفباری کے باعث ناران، کاغان، کالام، مالم جبہ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، کوئٹہ، زیارت اور چمن میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا اندیشہ۔
  • گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا کے علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • درمیانی سے شدید دھند کے باعث ذرائع آمد و رفت متاثر ہونے کا خدشہ۔ عوام کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • دن کے درجہ حرارت میں کمی کا امکان۔
  • پہاڑی علاقوں کا سفر کرنے والے سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • کسان حضرات موسمیاتی پیشگوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔

تازہ ترین معلومات کے لیے:
محکمہ موسمیات ویب سائٹ
پاک ویدر ایپلی کیشن: Google Play Link

ترجمان