قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 28 دسمبر ,2025 | 14:55

آئندہ ہفتے کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ 29 دسمبر (رات) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔جوکہ 30 دسمبر سے مزید مضبوط ہو کر 31 دسمبرکے روزملک کے بالائی اور وسطی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گااور02 جنوری (صبح) 2026بالائی علاقوں تک برقرار رہنے کا امکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:

بلوچستان:

29 دسمبر (رات)سے 31 دسمبر کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، موسیٰ خیل، تربت، گوادر، جیوانی، لسبیلہ، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

سندھ:

30دسمبر کے دوران کراچی، حیدرآباد، دادو، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، ٹھٹھہ، بدین اور گردونواح میں چند مقامات پر ہلکی بارش/بوندانابدی کا امکان ۔

خیبر پختونخوا:

30 دسمبر اور01 جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام ،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک،ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اور بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے برفباری کی بھی توقع۔

گلگت بلتستان/کشمیر:

30 دسمبر (شام/رات)سے 02 جنوری (صبح)کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی ، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور درمیانی درجہ کی برفباری کا امکان۔

پنجاب/اسلام آباد:

30 دسمبر (شام/رات)سے 02 جنوری (صبح)کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ۔31 دسمبر اور01 جنوری کے روز اسلام آباد/راولپنڈی ، خطہ پوٹھوہار، سرگودھا، فیصل آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔جبکہ 31 دسمبر کے روز میانوالی، بھکر، سرگودھا، خوشاب، نورپورتھل، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، مظفر گڑھ، جھنگ اور ساہیوال میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • دسمبر (رات)سے 02 جنوری (صبح) کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، سکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلیاں میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
  • بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
  • بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔
  • س دوران پنجاب کے وسطی/جنوبی علاقے اور بالائی سندھ سموگ/دھند کی شدت میں کمی متوقع۔
  • بارش اور برفباری کے باعث دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع

تا زہ ترین معلو مات کے لئے: PMD Website, Pak Weather Application

ترجمان