قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 جنوری ,2026 | 22:04

اتوار (رات) سے منگل تک ملک کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 25 جنوری (اتوار) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 26 جنوری کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا ۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:

  • 25(رات) اور 26 جنوری کے دوران بلوچستان (کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، بارکھان، سبی، لورالائی، تربت، گوادر، جیوانی، کیچ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے۔ 26 جنوری کو بالائی سندھ (سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو) میں بھی بارش/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • 26 اور 27 جنوری کے دوران گلگت بلتستان (دیامر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، راولاکوٹ، حویلی)، چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بنوں، پشاور، نوشہرہ، صوا بی، مالاکنڈ، مردان، کوہاٹ، کرم، خیبر، ہنگو، باجوڑ، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، چکوال، اٹک، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، گجرات، سرگودھا، میانوالی، گوجرانوالہ، ملتان، لیہ، بھکر اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بالائی علاقوں میں برفباری (چند مقامات پر شدید برفباری) کا بھی امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
  • 26 جنوری (رات) سے 27 جنوری کے دوران شدید برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی اور ژوب میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
  • بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
  • اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔
  • اس دوران دن کے درجہ حرارت میں کمی متوقع۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ”الرٹ“ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, پاک ویدر ایپلی کیشن

ترجمان