محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغر بی ہواؤں کا سلسلہ 08 فروری سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو 09 فروری سے ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔ اس موسمی نظام کے زیرِ اثر:
- بلوچستان: کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی اورلورالائی میں 08 سے09 فروری کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ۔
- خیبر پختونخواہ : چترال، دیر، سوات، کالام، شانگلہ، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، کوہاٹ، کرم، بنوں، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان) میں 09 اور10 فروری کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) متوقع ۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
- پنجاب/اسلام آباد: مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، سرگودھا، میانوالی، بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، خوشاب، جھنگ، نورپورتھل، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ اور نارووال میں 09 (شام) سے10 فروری کے دوران تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) کی توقع . اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ۔ جبکہ لاہور میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جنوبی اضلاع میں تیز ہواؤں/آندھی کا امکان ہے۔
- گلگت بلتستان اور کشمیر: (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گوانچے، شگر)،کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں 09 (رات) اور10 فروری کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور برفباری متوقع ۔ اس دوران کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
- سندھ: صوبے کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ ساحلی علاقوں میں 08 سے09 فروری کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش/ بوندا باندی ہو سکتی ہے ۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر
- 09(رات) اور 10 فروری کے دوران برفباری کے باعث ناران، کاغان، دیر، سوات، کالام، چترال، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، مری، گلیات، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
- بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہو سکتی ہے۔
- اس دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کی ہدایت۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے
www.pmd.gov.pk,
پاک ویدر ایپلی کیشن