National Weather Forecasting Centre, Islamabad
Pakistan Meteorological Department

  • Friday, 26 April 2024
  • nwfc@pmd.gov.pk
  • 92-51-111 638 638

پریس ریلیز

تاریخ اِجرا: 25 جنوری ,2020 | 21:16

وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان نے محکمہ موسمیات لاہور میں جدید میڈیا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن جناب غلام سرور خان نے آج بروز ہفتہ محکمہ موسمیات لاہور میں ایک پروقار تقریب میں جدید میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا جہاں سے مقامی زبانوں پنجابی اور سرائیکی میں موسم کی معلومات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کی ہدایات پر محکمہ موسمیات نے مخصوص ٹیلی فون 1315 کا بھی آغاز کردیا ۔ٹال فری ٹیلی فون 1315کے ذریعے عوام کو ہر وقت پاکستان کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔


وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وفاقی وزیر کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر محکمہ موسمیات کو جدید اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام اور خصوصا کسانوں کو بدلتے موسموں اور بدلتی آب وہوا سے بروقت باخبر رکھا جائے۔ڈی جی موسمیات محمد ریاض ،چیف میٹ ڈاکٹر حنیف اور صاحب زادنے اس حوالے سے بتایا کہ محکمہ موسمیات نےموسم کی تازہ ترین صورتحال آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ، موبائل ایپ اور یوٹیوب چینل کے ذریعہ عوام تک پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔


ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 جنوری ,2020 | 15:35

ہفتہ سے پیر کے دوران ملک میں بارش / برفباری کی پیش گوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اورطاقتور سلسلہ جمعہ (رات) کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہونے کاامکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

  • ہفتہ اور اتوار کو صوبہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔ اس دوران گوادر ، کیچ ، پنجگور ، چاغی ، کوئٹہ ، مستونگ اور قلات کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
  • ہفتہ (رات) سے پیر تک خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ( چند مقامات پر موسلا دھار بارش) کا امکان ہے۔
  • ہفتہ (رات) اور اتوار کے دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

نوٹ: ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش سے تربت ، کیچ ، پنجگور ، قلات کوئٹہ اور ژوب میں طغیانی کا خد شہ ۔ اس دوران کوئٹہ ، ہرنائی ، زیارت ، قلعہ عبد اللہ اور پشین کے اضلاع میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

اتوار سے پیر تک چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، وادی نیلم ، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بھی اس دوران شدید برفباری ہوسکتی ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 03 جنوری ,2020 | 21:28

اتوار اور پیر کے روز بلوچستان کے پہاڑوں پر شدید برفباری اور بعض علاقوں میں شدید بارش کی پیشگوئی۔

اتوار کے روز بلوچستان کے شمالی اضلاع (کوئٹہ، مستونگ، زیارت،قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ ، ہرنائی اور پشین)کے پہاڑی اور نیم پہاڑی علاقوں میں بارش /برفباری کی پیشگوئی ۔بارش کا یہ سلسلہ پیر تک جاری رہیگا ۔ زیارت ، کوئٹہ، پشین اور قلعہ عبداللہ میں اوسط 02 فٹ تک برفباری کا امکان ہے۔ شدیدبرفباری کے باعث ان علاقوں میں معمولات زندگی اور ذرائع آمدورفت میں خلل کا اندیشہ ہے ۔شدید بارش کے باعث) کوئٹہ، قلعہ عبداللہ ، ہرنائی، چاغی، سبی ، مستونگ اور بولان( کے اضلاع کے ندی نالوںمیں طغیانی کا بھی خدشہ۔



بارش اور برفباری سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کو محتاط اور متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 02 جنوری ,2020 | 12:58

ملک میں آنے والے دنوں میں بارش / برفباری کی پیشگوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے۔جو ہفتہ کے روزتک ملک کے شمالی علاقوں میں رہے گا۔ اس کے بعد اتوار سے بدھ تک ایک اور تیز بارش / برف باری برسانے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ آرہاہے۔جس کے زیر آثر:

جمعرات سے ہفتہ کے دوران
  • جمعرات (شام )سے جمہ کے دوران : شمالی بلوچستان (کوئٹہ ، قلعہ عبد اللہ،قلعہ سیف اللہ،چمن، پسنی، لورالائی، کوہلو، بارکھان، زیارت )،بالائی خیبرپختونخوا( چترال، دیر، سوات، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہری پوراور ائبٹ آباد) کے اضلاع، میں کہیں کہیں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران اٹک ، راولپنڈی کے اضلاع ،اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
  • ہفتہ کے روز: چترال، دیر ، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، اور کو ہستان کے اضلاع، کشمیر ، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل کے دوران
  • اتوار اور پیر کے روز: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔
  • اتوار (رات) سے منگل (رات) تک : خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔
  • پیر کے روز : دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ، جیکب آباد اور شکارپور کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی کے اضلاع میں رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نوٹ: اتوار (رات) اور پیر کے روز: کوئٹہ ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، لورا لائی ، کوہلو ، ژوب اور ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں میں موسلادھار بارش کے با عث طغیانی کا خد شہ۔ پیر سے منگل کے دوران: چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، وادی نیلم ، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مری ، گلیات میں بھی درمیا نی سے شدید برفباری ہوسکتی ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران دھند میں کمی کا امکان ہے۔

اس دوران تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 20 دسمبر ,2019 | 13:07

آئندہ دنوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی دھند کا امکان

  • ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں (بشمول رواں ہفتے کے اختتام اور اگلے ہفتے) ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر پنجاب کے اضلاع (لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد ، جھنگ ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، بہاولنگر) اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے دوران درمیانی سے شدید درجے کی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
  • پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے (02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ) کم رہنے کا امکان ہے۔
  • اس دوران خطہ پوٹھوہار میں کُہرپڑنےکا بھی امکان ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 10 دسمبر ,2019 | 16:23

بارش سے راولپنڈی کرکٹ ٹیسٹ میں خلل پڑنے کا امکان

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق راولپنڈی / اسلام آباد میں جمعرات ، جمعہ اور ہفتہ(صبح) کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ بارش کے اس سلسلے کی وجہ سے جمعرات کو دن کے بیشتر حصے میں میچ میں خلل پڑ سکتا ہے ، جبکہ جمعہ اور ہفتہ کے روز بھی جزوی خلل کا امکان ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 09 دسمبر ,2019 | 15:47

ملک میں بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موجود ہے جو بدھ کے روزسے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوجائے گا اور جمعرات کے دن سے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر:

• بدھ اور جمعرات کے روزبلوچستان کے بالائی اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ(سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد، کراچی) میں بھی بدھ(رات) سے جمعرات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
• خیبر پختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد میں بدھ(رات) سے جمعہ کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران دیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور اسلام آباد میں جمعرات کے روز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
• بدھ سے جمعہ کے دوران کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
• اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دھند میں کمی رہنے کاامکان ہے۔ ۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 19 نومبر ,2019 | 20:09

صوبہ بلوچستان اورملک کے بالائی علاقوں میں بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ مشرقی ایران میں موجود ہے جو بدھ (شام) سے پاکستان میں داخل ہوجائے گا اور جمعرات کے دن پاکستان کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر:

  • بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران بلوچستان ، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
  • بالائی پنجاب (راولپنڈی ، سرگودھا ، گوجرانوالہ ، لاہور ڈویژن) ، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں جمعرات اور جمعہ کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ جنوبی پنجاب میں بھی بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
  • کوئٹہ ، ژوب ، مکران ، قلات ، چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، مردان ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں جمعرات (شام / رات) سے جمعہ کے دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع ہے۔ اس دوران پہاڑوں پر برف باری کا بھی امکان ہے۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 11 نومبر ,2019 | 15:37

ملک کے جنوبی اور بالائی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ شمال مغربی بلوچستان پر موجود ہے اور بدھ سے ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر:

  • جمعرات سے ہفتہ کے دوران سندھ کے بیشتر اضلاع اور بلوچستان (کوئٹہ ، پشین ، قلعہ عبد اللہ ، بارکھان ، ژوب ، قلات ، نصیر آباد ، سبی ، لسبیلہ ، خضدار اور مکران کےاضلاع) میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • جمعرات کی رات سے ہفتہ کی صبح کے دوران جنوبی پنجاب ، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • جمعرات کی رات سے ہفتہ کی صبح کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخواہ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • اس دوران چند مقامات پر گردآلود ہوائیں /ژالہ باری اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان۔

ترجمان



تاریخ اِجرا: 03 نومبر ,2019 | 17:08

ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران تیز ہواوں، گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر فباری کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا ایک سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا اور رات تک بالائی اور وسطی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیرِ اثر

  • منگل کی رات سےجمعہ کے دوران بالائی خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان ، کشمیر کے تمام اضلاع اور اسلام آبادمیں اکثر مقامات پر تیز ہواوں، گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر فباری جبکہ زیریں خیبر پختونخواہ ( بنوں، ڈی آئی خان،لکی مروت، کرک، ٹانک،کرم،کوہاٹ اور وزیرستان) میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش ا کا امکان۔
  • منگل کے روز شمال مغربی بلوچستان کے اضلاع (کویٔٹہ،پشین اور ژوب) میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں، گرج چمک کےساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • بدھ اور جمعرات کے روز بالائی/وسطی پنجاب کے اضلاع میں کہیں کہیں پر تیز ہواوں اور گرج چمک کےساتھ بارش بھی کا امکان۔
  • ملک کے بالائی حصوں میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔

نوٹ: مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ کا خدشہ۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان