قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 25 جنوری ,2020 | 16:54

وفاقی وزیر جناب غلام سرور خان نے محکمہ موسمیات لاہور میں جدید میڈیا سنٹر کا افتتاح کر دیا۔

وفاقی وزیر برائے ایوی ایشن جناب غلام سرور خان نے آج بروز ہفتہ محکمہ موسمیات لاہور میں ایک پروقار تقریب میں جدید میڈیا سینٹر کا افتتاح کیا جہاں سے مقامی زبانوں پنجابی اور سرائیکی میں موسم کی معلومات عوام تک پہنچائی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کی ہدایات پر محکمہ موسمیات نے مخصوص ٹیلی فون 1315 کا بھی آغاز کردیا ۔ٹال فری ٹیلی فون 1315کے ذریعے عوام کو ہر وقت پاکستان کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا۔


وزیراعظم پاکستان کے ویژن اور وفاقی وزیر کی ہدایت پر عوام کی سہولت کے پیش نظر محکمہ موسمیات کو جدید اور فعال بنایا جا رہا ہے تاکہ عوام اور خصوصا کسانوں کو بدلتے موسموں اور بدلتی آب وہوا سے بروقت باخبر رکھا جائے۔ڈی جی موسمیات محمد ریاض ،چیف میٹ ڈاکٹر حنیف اور صاحب زادنے اس حوالے سے بتایا کہ محکمہ موسمیات نےموسم کی تازہ ترین صورتحال آڈیو اور ویڈیو کی شکل میں روزانہ کی بنیاد پر ویب سائٹ، موبائل ایپ اور یوٹیوب چینل کے ذریعہ عوام تک پہنچانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔


ترجمان