قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جنوری ,2020 | 23:20

ملک میں آنے والے دنوں میں بارش / برفباری کی پیشگوئی۔

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے۔جو ہفتہ کے روزتک ملک کے شمالی علاقوں میں رہے گا۔ اس کے بعد اتوار سے بدھ تک ایک اور تیز بارش / برف باری برسانے والے مغربی ہواؤں کا سلسلہ آرہاہے۔جس کے زیر آثر:

جمعرات سے ہفتہ کے دوران
  • جمعرات (شام )سے جمہ کے دوران : شمالی بلوچستان (کوئٹہ ، قلعہ عبد اللہ،قلعہ سیف اللہ،چمن، پسنی، لورالائی، کوہلو، بارکھان، زیارت )،بالائی خیبرپختونخوا( چترال، دیر، سوات، مردان، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، ہری پوراور ائبٹ آباد) کے اضلاع، میں کہیں کہیں پر بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران اٹک ، راولپنڈی کے اضلاع ،اسلام آباد گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی چند مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
  • ہفتہ کے روز: چترال، دیر ، سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، اور کو ہستان کے اضلاع، کشمیر ، گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اورپہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔
اتوار سے منگل کے دوران
  • اتوار اور پیر کے روز: بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔
  • اتوار (رات) سے منگل (رات) تک : خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع، پنجاب ، گلگت بلتستان ،کشمیراور اسلام آباد میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر بر فباری کا امکان ہے۔
  • پیر کے روز : دادو، شہید بینظیر آباد، لاڑکانہ، سکھر ، جیکب آباد اور شکارپور کے اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ کراچی کے اضلاع میں رات کے وقت ہلکی بارش کا امکان ہے۔

نوٹ: اتوار (رات) اور پیر کے روز: کوئٹہ ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، لورا لائی ، کوہلو ، ژوب اور ڈی جی خان کے پہاڑی نالوں میں موسلادھار بارش کے با عث طغیانی کا خد شہ۔ پیر سے منگل کے دوران: چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، وادی نیلم ، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی درمیانی سے شدید برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران مری ، گلیات میں بھی درمیا نی سے شدید برفباری ہوسکتی ہے۔ بارشوں کے اس سلسلے کے دوران دھند میں کمی کا امکان ہے۔

اس دوران تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان