قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 20 دسمبر ,2019 | 09:00

آئندہ دنوں کے دوران ملک کے میدانی علاقوں میں درمیانی سے شدید درجے کی دھند کا امکان

  • ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں (بشمول رواں ہفتے کے اختتام اور اگلے ہفتے) ملک کے میدانی علاقوں میں دھند کی صورتحال برقرار رہنے کا امکان ہے۔ خاص طور پر پنجاب کے اضلاع (لاہور ، گوجرانوالہ ، سرگودھا ، سیالکوٹ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ ، حافظ آباد ، جھنگ ، فیصل آباد ، اوکاڑہ ، ساہیوال ، ملتان ، بہاولپور ، بہاولنگر) اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کے دوران درمیانی سے شدید درجے کی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
  • پنجاب اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت معمول سے (02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ) کم رہنے کا امکان ہے۔
  • اس دوران خطہ پوٹھوہار میں کُہرپڑنےکا بھی امکان ہے۔

ترجمان