قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 11 جنوری ,2020 | 18:19

ہفتہ سے پیر کے دوران ملک میں بارش / برفباری کی پیش گوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اورطاقتور سلسلہ جمعہ (رات) کو بلوچستان کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہونے کاامکان ہے۔ اس موسمی نظام کے زیر اثر:

  • ہفتہ اور اتوار کو صوبہ بلوچستان میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری متوقع ہے ۔ اس دوران گوادر ، کیچ ، پنجگور ، چاغی ، کوئٹہ ، مستونگ اور قلات کے اضلاع میں موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
  • ہفتہ (رات) سے پیر تک خیبرپختونخوا ، پنجاب ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے تمام اضلاع میں اکثر مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے ساتھ ( چند مقامات پر موسلا دھار بارش) کا امکان ہے۔
  • ہفتہ (رات) اور اتوار کے دوران سندھ کے اضلاع میں بھی بارش کا امکان ہے۔

نوٹ: ہفتہ اور اتوار کو موسلا دھار بارش سے تربت ، کیچ ، پنجگور ، قلات کوئٹہ اور ژوب میں طغیانی کا خد شہ ۔ اس دوران کوئٹہ ، ہرنائی ، زیارت ، قلعہ عبد اللہ اور پشین کے اضلاع میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔

اتوار سے پیر تک چترال ، دیر ، سوات ، شانگلہ ، بونیر ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، کوہستان ، وادی نیلم ، باغ اور حویلی کے اضلاع میں بھی شدید برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں بھی اس دوران شدید برفباری ہوسکتی ہے۔ اس دوران مالاکنڈ ، ہزارہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

تمام متعلقہ حکام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان