قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 09 دسمبر ,2019 | 00:37

ملک میں بدھ (رات) سے جمعہ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ایران اور اس کے ملحقہ علاقوں میں موجود ہے جو بدھ کے روزسے ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوجائے گا اور جمعرات کے دن سے ملک کے زیادہ تر علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر:

• بدھ اور جمعرات کے روزبلوچستان کے بالائی اضلاع میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ سندھ(سکھر،لاڑکانہ،شہید بینظیر آباد، کراچی) میں بھی بدھ(رات) سے جمعرات کے دوران ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
• خیبر پختونخوا، پنجاب کے بیشتر اضلاع اور اسلام آباد میں بدھ(رات) سے جمعہ کے دوران اکثر مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ اس دوران دیر، مانسہرہ ، ایبٹ آباد، ہری پور، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال اور اسلام آباد میں جمعرات کے روز موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
• بدھ سے جمعہ کے دوران کشمیر میں اکثر مقامات پر جبکہ گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
• اس دوران ملک کے میدانی علاقوں میں دھند میں کمی رہنے کاامکان ہے۔ ۔

ترجمان