|
|
||||
|
|||||
|
تاریخ:01 اکتوبر2019، وقت: 1600 PST
رواں ہفتے کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کےبالائی اور وسطی علاقوں پر اثر اندازہو رہی ہے۔ بدھ کی شام/رات مغربی ہواوٗں اور مون سون ہواوٗں کے ٹکراوٰ کا امکان۔یہ سلسلہ جمعرات کے روزسے ملک کے بیشتر علاقوں پھیل جائے گا۔ جس کے زیر اثر:
بدھ سے اتوار کے دوران خیبر پختو نخوا، بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد) ،اسلام آبا د ، گلگت بلتستان،اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ تاہم چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران ضلع ڈی جی خان، ملتان ، بہاولپور اور ساہیوال میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
بدھ(شام )سے جمعہ کے دوران بلوچستان کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
بدھ (شام )سے ہفتہ کے دوران سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی کے اضلاع میں کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
اس دوران خیبر پختو نخوا، پنجاب، شمالی بلوچستان اور بالائی سندھ میں ژالہ باری کا بھی امکان۔
اگلے چار سے پانچ روز کے دوران ہزارہ،مالاکنڈ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں موسلادھار بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران کسان بھائیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان محکمہ موسمیات
تاریخ: 27ستمبر 2019وقت: 1900 PST
ہفتہ، اتوار ،منگل اور بدھ کے دوران زلزلہ کے متاثرہ علاقوں میں بارش کی پیشنگوئی۔
نوٹ: اس دوران امدادی سرگرمیاں متاثر ہو سکتی ہیں۔ تمام متعلقہ حکام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اس کے مطابق اپنے منصوبے بنائیں۔
ترجمان محکمہ موسمیات
تاریخ: 24ستمبر 2019وقت: 1700 PST
بدھ سے منگل کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی۔ بدھ اور جمعرات کے روز مظفرآباد سمیت کشمیر میں بعض مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم خشک ہی رہے گا۔ جمعہ سے منگل کے دوران مظفرآباد سمیت کشمیر کے تمام علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی توقع۔ گلگت سمیت شمالی علاقہ جات میں بھی ہفتہ سے منگل کے دوران بارش کا امکان ۔ اگلے دوروز کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی اور جہلم میں بعض مقامات پر بارش کا امکان۔ چاول کی کاشت کے علاقوں ناروال، سیالکوٹ، گجرات اور گوجرانوالہ میں بارش کا امکان ،جبکہ مونگ پھلی کی کاشت کے علاقے چکوال میں بھی بارش کی توقع۔ کپاس کی چنائی کے تمام علاقوں میں اگلے تین روز کے دوران موسم گرم ہی رہےگا۔ جمعہ سے منگل کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا اور فیصل ا ٓبادکے تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کی توقع ۔ اس دوران چاول کی کاشت کے علاقوں ناروال، سیالکوٹ، گجرات، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، ننکانہ ، شیخوپورہ اور لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ۔ مونگ پھلی کی کاشت کے علاقوں اٹک اورچکوال میں بھی بارش کی توقع۔ کپاس کی کاشت کے تمام علاقوں میں بھی ہفتہ سے منگل کے دوران تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان۔ بدھ اور جمعرات کے روز دیر ، سوات، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پور ، نوشہرہ ، صوابی اور چارسدہ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوگی۔ جبکہ جمعہ سےمنگل کے دوران پشاور سمیت خیبرپختونخواہ کے تمام بارانی اور نہری علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی توقع۔ اگلے دوروز کے دوران سندھ کے زیریں علاقوں خصوصا کپاس کی کاشت کے علاقوں (میرپورخاص ، سانگھڑ، حیدرآباد )،عمر کوٹ، شہیدبنظیرآباد، ٹھٹھہ ، بدین ، دادؤ اور کراچی کے مختلف علاقوں میں گرد آلودہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان جبکہ جمعہ سے پیر کے دوران ان تمام علاقوں میں مزید بارش کی توقع۔ بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں آ ئندہ تین روز کے دوران موسم معمول کے مطابق خشک ہی رہے گا۔ تاہم ہفتہ سے پیر کے دوران قلات، مکران اورژوب کے اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع۔
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
تاریخ: 14ستمبر 2019 محکمہ موسمیات کی تردید محکمہ موسمیات نے آج روزنامہ جنگ مورخہ14 ستمبر،2019 میں شائع ہونے والی خبر کی سختی سےتردید کر دی ہے۔پاکستان کے کسی بھی علاقے میں کسی طاقتور ترین طوفان کا کوئی خطرہ نہیں ہے ۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان ڈاکٹر خالد ملک نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے 80فیصد علاقوں میں مون سون پہلے ہی ختم ہو چکا ہے اور اس دوران پاکستان کے گردونواح میں موسمی حالات معمول کے مطابق ہیں۔ بارشیں کم ہونے کی وجہ سے ان دنوں گرمی اور حبس معمول سے زیادہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ لوگ اس قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔ صرف محکمہ موسمیات کی جاری کردہ خبروں پر انحصار کریں۔
ترجمان محکمہ موسمیات
تاریخ: 29اگست 2019، وقت: 1200 PST کراچی میں آج شام (بروز جمعرات) اور کل دن(بروز جمعہ) شدید بارش کی پیشگوئی اربن فلڈنگ سے صورتحال گھمبیر ہونے کا خدشہ: انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت
محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں میں کراچی اور دیگر آٹھ اضلاع(ٹھٹھہ، بدین، سانگھڑ، جامشورو، دادو، قمبر شھداد کوٹ، نوشھروفیروز اور لاڑکانہ) میں آج شام(بروز جمعرات) اور کل دن(بروز جمعہ) شدید بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کراچی میں متوقع پچاس سے ستر ملی میٹر کی شدید بارش سے مزید اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
نوٹ: سندھ بشمول کراچی کی انتظامیہ کو اگلے چوبیس گھنٹوں میں الرٹ رہنے کی ہدایت۔ ترجمان تاریخ: 26اگست 2019، وقت: 1700 PST منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں تیزہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہواوٗں کا کم دباوٗ جو کے شمال مغربی اڑیسہ سےمغرب-شمال مغرب سمت جا چکا ہے، اب مدھیہ پردیش میں موجود ہے۔ جو منگل تک راجھستان(انڈیا)میں داخل ہو گا۔جس کے زیر اثر: منگل(رات) سے جمعرات کے دوران میرپورخاص، ٹھٹھہ، حیدرآباد، کراچی، شہید بینظیرآباد ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ سکھر، لاڑکانہ،ڈی جی خان، بہاولپور، ژوب،قلات، سبی ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان
تاریخ: 13اگست 2019، وقت: 1300 PST
منگل(رات) سے ہفتہ ملک میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہواوٗں کا کم دباوٗ خلیج بنگال کے شمال مغرب اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بن چکا ہےجس کا مغربی سمت جانے کا امکان ہے اور جمعرات تک راجھستان(انڈیا) تک داخل ہو گا۔زیادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے شمالی علاقوں میں منگل(شا م/رات) سے داخل ہونگی جن کا بدھ کے دوران شدت میں اضافے کا امکان ہےجبکہ بدھ کے دوران مغربی ہواوٰں اور مون سون ہواوٰں کے ٹکراوٰ کا امکان۔جس کے زیر اثر:
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان
تاریخ: 06اگست 2019، وقت: 1700 PST
جمعہ سے سوموار کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہواوٗں کا کم دباوٗ خلیج بنگال کے شمال اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بن چکا ہےجس کا مغربی سمت جانے کا امکان ہے جو09 اگست(صبح) کو انڈین گجرات پہنچے گا ۔ جس کے زیر اثر:
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
بدھ سے ہفتہ کے دوران ملک کے شمالی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہواوٗں کا کم دباوٗ خلیج بنگال کے شمال اور اسکے ملحقہ علاقوں میں بن چکا ہے۔ درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے داخل ہونگی جن کا جمعرات سے جمعہ کے دوران شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر:
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان
تاریخ: 30جولایئ 2019، وقت: 1600 PST
بدھ(شام) سے جمعہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے جنوبی حصوں میں موجود ہیں جو اگلے24 گھنٹوں کے دوران کمزور ہو جا ہیگا۔ تاہم زیادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ(شام /رات) سے داخل ہونگی جبکہ جمعرات اور جمعہ کے دوران مغربی ہواوٰں اور مون سون ہواوٰں کے ٹکراوٰ کا امکان۔ جس کے زیر اثر:
ترجمان
تاریخ: 25جولایئ 2019، وقت: 1500 PST اتوار سے منگل کے دوران سندھ اور بلوچستان کے حصوں میں تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ مون سون بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق ملک کے بالائی علاقوں پر موجود سلسلہ آئندہ 24سے48 گھنٹوں کے دوران وسطی اور جنوبی حصوں میں پھیل جائے گا۔ اس دوران ہوا کا کم دباوٗ اتوار کے روز راجستھان انڈیا پر بنے گا۔ جس کے زیر اثر:
سوموار اور منگل کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، ٹھٹھہ اور حیدرآباد ڈویژن میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے جبکہ قلات، سبی، ژوب ڈویژن میں مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ترجمان
تاریخ: 22جولایئ 2019، وقت: 1500 PST
بدھ سے ہفتہ کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق زیادہ شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ(شام /رات) سے داخل ہونگی جن کا جمعرات سے ہفتہ تک وسطی اور جنوبی علاقوں میں پھیلنے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر: بدھ(شام /رات) سے ہفتہ کے دوران راولپنڈی،سرگودھا، گوجرانوالہ،لاہور، فیصل آباد، ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، مردان ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ژوب، قلات، سبی، نصیرآباد، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور ، ساہیوال ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔
جمعرات سے جمعہ کے دوران ہزارہ، راولپنڈی،گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں جبکہ جمعہ سے ہفتہ کے دوران ژوب، قلات اور ڈی جی خان ڈویژن میں موسلادھار بارش کے باعث مقامی دریاوٰں /برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ تیز بارشوں کے باعث ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور پشاور ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان
تاریخ: 11جولایئ 2019، وقت: 1500 PST
جمعہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید مون سون بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے پیشنگوئی کے مطابق درمیانی شدت کی مون سون ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ تاہم جمعہ (شام /رات) سے ان کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ جس کے زیر اثر: جمعہ (شام / رات) سے جمعرات تک کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر مٰن چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اتوار (شام /رات) سے جمعرات کے دوران ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان، ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔ اس دوران لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی امکان ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان تاریخ: 03جولایئ 2019، وقت: 1600 PST آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ہلکی سے درمیانی شدت کی مون سون ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہا ہے جو آئندہ چند روز کے دوران شدت اختیار کر جائے گا۔جس کے زیرِ اثر: جمعرات سے اتوار کےدوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ جمعہ(شام) سے اتوار کے دوران ژوب، ڈی اٗئی خان، ڈی جی خان اور ملتان ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد ، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن)، کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔ اس دوران ڈی جی خان ڈویژن، خیبر پختونخوا(مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، مردان،کوہاٹ، بنوں، ڈی اٗئی خان ڈویژن) میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ تاریخ: 13مئی 2019، وقت: 1500 PST اس ہفتہ کے دوران ملک میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے جو بدھ تک مزیدشدت اختیار کر جائے گا۔جس کے زیرِ اثر: بدھ سے ہفتہ کےدوران خیبرپختونخوا ، پنجاب، اسلام آباد، بلوچستان، بالائی سندھ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ بدھ سے جمعرات کے دوران مکران، قلات، ژوب اور ڈی جی خان ڈویژن میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ جمعرات سے جمعہ کے دوران سندھ ، مکران کے ساحلی علاقوں اور کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ تیز ہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ۔ اس دوران ملک کے محتلف علاقوں میں درجہ حرارت میں 4 سے 6 درجہ معمول سے کم رہنے کا امکان ۔
تاریخ: 20اپریل2019، وقت: 1400 PST
منگل سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہوگا اور جمعرات کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں جبکہ جمعہ کے روز شمالی علاقوں میں پھیل جائے گا۔جس کے زیرِ اثر:
اس دوران کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی جاتی ہے۔ ترجمان
تاریخ: 12اپریل2019، وقت: 1500 PST
ہفتہ سےبدھ کے دوران ملک میں تیزہواوٗں/آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر موجود ہے۔ اتوار کی شام/رات سے اس سلسلہ میں تیزی کا امکان ہے اور سوموار کے دوران یہ ملک کے بیشتر علاقوں میں پھیل جائے گا۔جس کے زیرِ اثر:
موسلادھار بارش کی وجہ سے منگل اور بدھ کے دوران مکران، کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان ڈویژن میں مقامی ندی نالوں ییں طغیانی کا امکان جبکہ منگل اور بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈ کا بھی خدشہ۔ اس دوران کسانوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنےکی ہدایت کی جاتی ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنےکی ہدایت کی جاتی ہے۔
ترجمان تاریخ: 08مارچ 2019، وقت: 1400 PST
ہفتہ(رات) سےسوموار کے دوران ملک میں مزید بارش/برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ہفتہ(رات) سے بلوچستان میں داخل ہو گا اور اتوار کے روز تک ملک میں پھیل جائے گا۔جس کے زیرِ اثر:
ترجمان تاریخ: 27 فروری 2019، وقت: 1500 PST
بلوچستان، سندھ اور جنوبی پنجاب میں شدید تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی
ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے مطابق جمعہ (رات) سے ہفتہ (صبح) کے دوران بلوچستان کے علاقوں جبکہ سندھ بشمول کراچی ڈویژن اور جنوبی پنجاب (ڈی جی خان، ملتان اور بہاولپور ڈویژن) میں تیز ہواوٗں (80 سے 120 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار) اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تاریخ: 26 فروری 2019، وقت: 1500 PST
جمعہ سےسوموار(صبح) کے دوران ملک میں مزید بارش/برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ایک بارش برسانے والا سلسلہ جمعرات (رات) سے بلوچستان میں داخل ہو گا۔ اور جمعہ کے روز تک ملک کے جنوبی علاقوں میں پھیل جائے گا۔ اور سوموار(صبح) تک ملک کے بالائی علاقوں میں برقرار رہیگا۔ جس کے زیرِ اثر:
تاریخ: 03 فروری 2019، وقت: 1600 PST
سوموار سے بدھ کے دوران ملک میں بارش/برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں سوموار سے مغربی ہواوٗں کا سلسلہ داخل ہو گا، منگل کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اوربدھ تک برقرار رہیگا۔ جس کے زیرِ اثر:
ترجمان
تاریخ: 28 جنوری 2019، وقت: 1400 PST
رواں ہفتے کے وسط میں ملک میں بارش/برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں منگل(شام/رات) سے ایک نیا مغربی ہواوٗں کا سلسلہ داخل ہو گا، بدھ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا اور جمعرات تک بالائی علاقوں میں برقرار رہیگا۔ جس کے زیرِ اثر:
نوٹ: بدھ سے جمعرات کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش کے باعث لینڈ سلائیڈ کا خدشہ۔
ترجمان
تاریخ: 18 جنوری 2019، وقت: 1400 PST
ملک میں ویک اینڈ سے بارش/برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی علاقوں میں ہفتہ سے ایک نیا مغربی ہواوئں کا سلسلہ داخل ہو گا اور اتوار کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں پھیل جائے گا۔ جس کے زیرِ اثر :
نوٹ: سوموار سے بدھ کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درمیانی سے شدید بارش اور برفباری کے باعث لینڈ سلائیڈ /برفانی تودے گرنے کا خدشہ۔اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔
ترجمان
تاریخ: 28 دسمبر 2018، وقت: 1500 PST
ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں آئندہ ہفتے کے دوران بارش /برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا کمزور سلسلہ ملک کے مغربی علاقوں میں سوموار شام/رات داخل ہوگا اور منگل تک بالائی علاقوں میں پھیل جائے گا۔اس سلسلے کے بعد ایک اور مغربی ہواوٗں کا سلسلہ جمعہ کو متوقع ہے۔ جس کے زیرِ اثر : منگل اور بدھ کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہاٹ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور، راولپنڈی ڈویژن اور اسلام آباد میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ جمعہ( 04 جنوری) سے اتوار( 06 جنوری ) کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران شدید دھند میں کمی کا امکان ہے۔
ترجمان
تاریخ: 07 دسمبر 2018، وقت: 1500 PST
ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش /برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہوائیں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں اتوار کے روز داخل ہوگا ۔بارش برسانے والے اس سسٹم کی وجہ سے : اتوار(شام/رات) سے منگل کے دوران: کوئٹہ، ژوب، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور،کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانولہ، سرگودھا، فیصل آباد، لاہور، ڈی جی خان ڈویژن ، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ بنوں، ڈی آئی خان، ملتان، ساہیوال، بہاولپور،سکھر، کراچی اور مکران ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان۔
ترجمان تاریخ: 29 اکتوبر 2018، وقت: 1600 PST
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش /برفباری کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مغرب سے بارش/برفباری کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی بالائی علاقوں میں منگل کے روز داخل ہونگی۔بارش برسانے والے اس سسٹم کی وجہ سے : بدھ سے جمعہ کے دوران: مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، راولپنڈی ڈویژن ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن میں چند مقامات پر تیز ہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
مالاکنڈ ڈویژن(سوات، چترال، کالام، مالم جبہ، اپردیر)، ہزارہ ڈویژن، مری اور گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر میں برفباری کا امکان۔
ترجمان
تاریخ: 12ستمبر 2018، وقت: 1500 PST
اس ہفتے کے weekend پر بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے مون سون ہوائیں بحیر ہ عرب سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونگی اسی دوران مغربی ہواوٗں کا ایک سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا ۔ اس موسمی صورت حال کے مطابق موسم مندرجہ ذیل رہیگا۔
ترجمان
تاریخ: 20اگست 2018، وقت: 1600 PST عید کی تعطیلات میں بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جن میں جمعہ سے مزید اضافہ ہوگا۔ موسمی صورت حال کے مطابق موسم مندرجہ ذیل رہیگا
ترجمان
تاریخ: 03اگست 2018، وقت: 1600 PST ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اور اتوار سے اس میں اضافہ ہو گا۔ مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں منگل/بدھ کے روز اثر انداز ہو گا۔اس موسمی صورت حال کے مطابق موسم مندرجہ ذیل رہیگا : : سوموار سے بدھ کے دوران بالائی خیبرپختونخوا (مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ ڈویژن)، پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال ڈویژن)، مشرقی سندھ (میرپورخاص، ٹھٹھہ ڈویژن)، شمال مشرقی بلوچستان (ژوب، قلات ڈویژن)، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ زیریں خیبرپختونخوا (بنوں، ڈی آئی خان ڈویژن)، وسطی/جنوبی پنجاب (فیصل آباد، ڈی جی خان، ملتان ڈویژن)، بالائی/وسطی سندھ (حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، سکھر، لاڑکانہ ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیزہواوٗں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔ ترجمان
تاریخ:23جولائی 2018، وقت: 1645 PST ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جبکہ مغربی ہوائیں بھی جمعرات سے داخل ہوں گی ۔ ان ہواوٗں کی وجہ سے :
ترجمان
تاریخ:20جولائی 2018، وقت: 1645 PST انتخابات کےدوران میں بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیجی بنگال سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں انتخابات کے دوارن داخل ہوں گی۔ اس موسمی صورت حال کے مطابق موسم مندرجہ ذیل رہیگا :
ترجمان
تاریخ:16جولائی 2018، وقت: 1600 PST ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں ملک کے بالائی او مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جو کہ مزید چند دنوں تک رہنے کا امکان ہے۔ ان مغربی ہواوٗں کے وجہ سے :
ترجمان
تاریخ:09جولائی 2018، وقت: 1600 PST
ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون ہوائیں بحیرہ عرب اور خلیج بنگا ل سے ملک کے شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہو گئی ہیں۔ جن میں جمعرات سے تیزی / شدت آنے کا امکان ہے۔ مغربی ہواوں کا نیا سلسلہ بھی ملک کے بالائی علاقوں میں بدھ سے متوقع ہے۔
ترجمان
تاریخ:13جون 2018، وقت: 1400 PST عید کی تعطیلات میں بارش کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ کے روز سے پاکستان میں پری مون سون بارش کا آغاز۔جمعہ کے روز سے نم ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں گی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا سبب بنیں گی۔ عید (ہفتہ، اتوار اور سوموار) کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب (راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، لاہور، فیصل آباد ڈویژن)، خیبرپختونخوا، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ ساہیوال ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواوٗں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشنگوئی۔ ترجمان
تاریخ:30 مئی 2018، وقت: 13:30 PST پنجاب اور بالائی سندھ میں شدید گرمی کی پیشگوئی ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 4-5دن کے دوران ملک کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ پنجاب کے نیم پہاڑی علاقوں، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ جبکہ اندرون سندھ، جنوبی اور وسطی پنجاب اور مشرقی بلوچستان میں درجہ حرارت50 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔ جمعہ سے سمندری ہوائیں چلنے کے باعث کراچی کا درجہ حرارت 35سے37 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ ترجمانتاریخ: 13 اپریل 2018، وقت: 1600PST اگلےہفتےکے دوران ملک میں تیز ہواوٗں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں اور بالائی علاقوں میں ہفتہ (رات)کے روز داخل ہونے کا امکان ۔ اس سلسلے کے زیر اثر
ترجمان تاریخ: 06 اپریل 2018، وقت: 1600PST اتوار سے منگل کے دوران ملک میں تیز ہواوٗں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں اتوار کے روز داخل ہونے کی توقع ہے جو سوموار کے روز ملک کے وسطی /بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ اس سلسلے کے زیر اثر
ترجمان تاریخ: 27 فروری 2018، وقت: 1600PST
جمعرات اور جمعہ کے روز بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں بدھ کے روز داخل ہونے کی توقع ہے جو جمعرات کے روز ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ اس سلسلے کے زیر اثر
ترجمان تاریخ: 09 فروری 2018، وقت: 1600PST اتوار اور سوموارکے دوران بارش/برفباری کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں ہفتہ کے روز داخل ہونے کی توقع ہے جو اتوار کے روز تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ اور کچھ دنوں کیلئے مالاکنڈ اور گلگت بلتستان میں موجود رہنے کا امکان۔ اس سلسلے کے زیر اثر • اتوار اور سوموار کو خیبر پختونخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب (راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں کم سے درمیانی درجہ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ • اتوار کو کوئٹہ، ژوب، ڈی جی خان، ملتان، ساہیوال اور بہاولپور ڈویژن میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ • اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کشمیر، گلگت بلتستان، مری اور گلیات میں برفباری کا امکان۔ ترجمان کے مطابق آنے والے بارشیں ربیع کے فصلوں کے لئے مفید ہے۔ ترجمان تاریخ: 08 دسمبر 2017، وقت: 1500PST
رواں ہفتہ کے دوران بارش/برفباری کی پیشگوئی اتوار سے پاکستان میں مغربی ہواوں کے داخل ہونے ٍکی تواقع ہے۔جسکی وجہ سے اتوار سے بدھ تک بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ • اتوار اور سوموار کو شمال مشرقی بلوچستان اور سندھ کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ • اتوار سے منگل تک خیبر پختونخواہ کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کے امکانات۔ • سوموار سے بدھ تک پنجاب، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔ • رواں ہفتے کے دوران سندھ بشمول کراچی اور بلوچستان کے اکثر علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ • اتوار سے منگل تک مری اور گلیات میں برفباری کا امکان ہے۔
محمد عرفان ورک
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام آباد
تاریخ: 10 نومبر 2017، وقت: 1500 PST
رواں ہفتے کے دوران ملک میں بارش کی پیشنگوئی۔ موجودہ چھائی ہوئی اسموگ میں کمی کے امکانات
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والاسلسہ اتوار(رات) کو پاکستان میں داخل ہونے کی توقع ہے جو سوموار/منگل کے روز ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ اس سلسلے کے زیر اثر اتوار(رات)اور سوموار سےبلوچستان( کوئٹہ، قلات، سبی، نصیرآباد، ژوب، مکران ڈویژن)، میں کہیں کہیں جبکہ سندھ میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سوموارسے بدھ کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا ، اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ ، لاہور، فیصل آباد، ساہیوال ڈویژن)، کشمیر، گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ جنوبی پنجاب(ملتان، ڈی جی خان، بہاولپور ڈویژن) میں چند مقامات پر بارش کا امکان۔
شہری علاقوں میں چھائی ہوئی اسموگ رواں ہفتے بارش اور درجہ حرارت میں کمی کے باعث بتدریج ختم ہو جائیگی ۔
محمد عرفان ورک
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام آباد
تاریخ: 28 اگست 2017، وقت: 1500 PST
رواں ہفتے کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش کی پیشنگوئی۔
بدھ سے جمعہ کے دوران زیریں سندھ (میرپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار /شدید بارش کا بھی امکان۔ جبکہ سکھر، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، قلات، کوئٹہ، سبی، ژوب اور نصیر آباد میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
بدھ سے جمعرات کے دوران بہاولپور، ملتان، ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویژن میں کہیں کہیں جبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، گلگت بلتسان اور کشمیر میں چند مقامات تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
جمعہ سےہفتہ کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، سرگودھا، فیصل آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔
بدھ اور جمعرات کے دوران شدید بارشوں کے باعث کراچی، حیدرآباد، میرپور خاص ڈویژن کے نشیبی علاقے زیرآب آنے کا خدشہ، اس دوران مشرقی بلوچستان کے دریاوٰں / ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خدشہ۔
اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محمد
علیم الحسن
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام آباد
تاریخ:13جولائی 2017، وقت: 1500 PST
محکمہ موسمیات کے مطابق آنےوالےدنوں میں ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارش کی پیشنگوئی۔
ہفتے سے پیر کے دوران زیریں سندھ(میررپورخاص، حیدرآباد، کراچی ڈویژن) میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔اس دوران چند مقامات پر درمیانی /شدید بارش کا بھی امکان۔
اتوار سے منگل کے دوران بلوچستان(ژوب، سبی ، نصیرآباد، قلات اور مکران ڈویژن)میں اکثر مقامات پر تیز ہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشنگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلا دھار بارش کا بھی امکان ۔ شدید بارش کے باعث دریاوٰں اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
اتوار سے بدھ کے دوران بالائی پنجاب، خیبر پختونخواہ، گلگت بلتستان اورکشمیر میں مزید بارشوں کی پیشنگوئی۔
بارشوں کے باعث مالاکنڈ،ہزارہ ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
محمد عرفان ورک
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام آباد
تاریخ:07جولائی 2017، وقت: 1300 PST
محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے ہفتے ملک میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں مقامات پر موسلادھار بارش کی پیشنگوئی۔ محکمہ موسمیات کے ترجمان کے مطابق مون سون ہوائیں اتوار/سوموار سے پاکستان کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی جو کہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپٹ میں لیں گی۔ مغربی ہواوٗں کا سلسلہ اگلے ہفتے کے وسط سے ملک کے بالائی علاقوں پر اثر انداز ہو گا۔ پنجاب/کشمیر سوموار سے جمعرات کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب(راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن) اور کشمیر میں اکثر مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلا دھار بارش کا امکان۔ منگل سے جمعرات کے دوران جنوبی پنجاب(ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان، ساہیوال ڈویژن) میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخو/گلگت بلتستان منگل سے جمعرات کے دوران خیبرپختونخوا، فاٹا اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔ سندھ/بلوچستان جمعہ سے اتوار کے دوران سندھ اور مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن)میں کہیں کہیں میں گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ چندمقامات پر موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق اس دوران موسلا دھار بارشوں کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ۔ بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ۔
تمام
متعلقہ اداروں کو اگلےہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
محمد عرفان ورک
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام آباد
تاریخ:27 جون 2017، وقت: 1300 PST
اگلے 02 روز (بدھ/جمعرات) کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مون سون بارش کی پیشنگوئی۔
اگلے 48 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد،بالائی پنجاب(راولپنڈی،گوجرانوالہ،سرگودھا، فیصل آباد، لاہور ڈویژن)،خیبرپختونخوا،زیریں سندھ اور کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور بعض مقامات پر موسلا دھار بارش کا بھی امکان۔
جنوبی پنجاب (ملتان، ساہیوال،بہالپور، ڈی جی خان ڈویژن)،بالائی سندھ(سکھر، میرپورخاص،سانگھڑ)،مشرقی بلوچستان(ژوب،سبی، نصیر آباد،قلات ڈویژن) اور گلگت بلتستان میں بھی کہیں کہیں بارش اور چند مقامات پر بارش کا امکان۔
موسلا دھار بارشوں کے باعث خیبر پختو نخوا، خطہ پوٹھوار، گوجرانوالہ، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے برساتی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
اگلے دو روز کے دوران مون سون بارشوں کے باعث کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخواہ (مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن) کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائنڈ نگ کا خدشہ۔
ترجمان
تاریخ:23 جون 2017، وقت: 1300 PST
اگلے ہفتے سے ملک میں
مون سون کی باقاعدہ بارشوں کی پیشنگوئی۔
عید کی تعطیلات
(پیر سے بدھ) کے دوران ملک کے بالائی علاقوں اسلام آباد، بالائی پنجاب، بالائی
خیبرپختونخوا اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ
بارش کا امکان۔ پیر سے جمعہ کے
دوران اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں
اکثر مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ وقفے وقفے سے بارش کا
امکان ۔ اس دوران چند
مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی پیشنگوئی۔
بدھ سے ہفتہ کے دوران زیریں سندھ اور مشرقی بلوچستان
میں کہیں کہیں تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان۔ ترجمان تاریخ:21اپر یل 2017، وقت: 1500 PST آئندہ 3 روز(ہفتہ سے سوموار) کے دوران ملک میں بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا درمیانی شدت کا سلسلہ پاکستان میں موجود ہے۔ جس کے باعث ملک میں کہیں کہیں /چند
مقامات پر بارش کا امکان کچھ یوں ہے۔
اس دوران ملک
کے میدانی علاقوں میں درجہ حرارت میں3 سے 5 ڈگری سینٹی گریڈتک کمی کا
امکان ہے۔ ترجمان
تاریخ:31مارچ 2017، وقت: 1500 PST ویک اینڈ کے دوران بارش کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ سوموار کے روز پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر ملک
کے بالائی اور
وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش
کی پیشگوئی۔
نوٹ: اس دوران
بالائی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری کا
بھی امکان ہے۔ ترجمان
تاریخ:20مارچ 2017، وقت: 1400 PST منگل/بدھ کے روز بارش کی پیشنگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ منگل کے روز پاکستان میں داخل ہوگا۔ اس سلسلے کے زیر اثر آئندہ دو روز کے
دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواوٗں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی
پیشگوئی۔
ترجمان
تاریخ:06مارچ 2017، وقت: 1600 PST اس ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش کی پیشنگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ آئندہ
24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں داخل ہوگا اور ہفتہ تک موجود رہیگا۔ اس سلسلے
کے زیر اثر
محمد عرفان ورک ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد تاریخ:14فروری 2017، وقت: 1400 PST ویک اینڈ کے دوران بارش /برفباری کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ جمعہ کو پاکستان میں داخل ہو گا۔ اس سلسلے کے زیر اثر خیبر پختونخوا / فاٹا: گلگت بلتستان/کشمیر: پنجاب/اسلام آباد بلوچستان نوٹ: وقفے وقفے سے بارش کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی
علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/ایوالانچ کا خدشہ۔ محمد عرفان ورک ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد تاریخ:01فروری 2017، وقت: 1300 PST ویک اینڈ سے مزید بارش /برفباری کی پیشگوئی محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا سلسلہ ویک اینڈسے ملک میں داخل ہو گا۔ اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان خیبر پختونخوا / فاٹا پنجاب/اسلام آباد سندھ گلگت بلتستان/کشمیر نوٹ: وقفے وقفے سے بارش کے باعث بالائی خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت
بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ/طغیانی کا خدشہ۔ محمد عرفان ورک ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد تاریخ:26جنوری 2017، وقت: 1400 PST
ملک میں اگلے دو سے تین روز کے دوران موسم کی صورتحال
تاریخ:24جنوری 2017، وقت: 1500 PST موسمیاتی
ایڈوائزری :2 اگلے دو دنوں کی موسمیاتی ایڈوائزری
تاریخ:20جنوری 2017،
وقت: 1200 PST اگلے ہفتے کے دوران مزید بارشوں اور پہاڑوں پر شدید برفباری
کی پیشگوئی محکمہ موسمیات
کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک فعال سلسلہ اگلے ہفتے کے دوران ملک میں مزید بارش اور پہاڑوں پر
برفباری دے گا۔۔ اس سلسلے کے زیر اثر بلوچستان سندھ خیبر پختونخوا / فاٹا پنجاب/اسلام آباد گلگت بلتستان/کشمیر
نوٹ: وقفے وقفے سے بارش کے باعث
خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا
خدشہ۔ موسلادھار
بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔ پہاڑی
علاقوں میں شدید برفباری کی پیشگوئی کے باعث عوام کوے ہدایت کی جاتی ہے کہ
سڑکوں کی صورتِ حال کے بارے میں NDMA/NHAکی ہدایات پر عمل کریں۔ تمام
متعلقہ اداروں کو اگلے ہفتے کے دوران الرٹ رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ محمد عرفان ورک ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد ملک میں مزید بارش/ برفباری کی پیشینگوئی بلوچستان میں
بھی بارش/ برفباری کا امکان تاریخ:08جنوری 2017، وقت: 1630 PST بلوچستان سندھ خیبر پختونخوا / فاٹا پنجاب / اسلام
آباد گلگت بلتستان محمد عرفان ورک
ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد تاریخ:08جنوری 2017، وقت: 1630 PST آئندہ 3-4 روز کے دوران ملک میں سردی کی لہر جاری رہنے کا
امکان محکمہ موسمیات کے مطابق پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری کے
بعد ملک کے بیشتر علاقے سردی کی لہر کے زیر اثرہیں۔ سردی کی لہر مزید 3 سے 4
روز جاری رہنے کا امکان۔
اتوار کے روزریکارڈ کیےگئےسرد ترین مقامات کے درجہ حرارت: سکردو منفی 12، کوئٹہ منفی 10، قلات منفی 09، کالام منفی 08،
دالبندین، گوپس منفی 06،پارہ چنار، استور منفی 05، مالم جبہ، ہنزہ، مری،
راولاکوٹ منفی 04، بگروٹ، دیر منفی 03، کاکول، گلگت، دروش
منفی 02،ژوب 01، رسالپور، چترال 00 ڈگری سینٹی گریڈ۔
ترجمان محکمہ موسمیات
تاریخ:02جنوری 2017، وقت: 1300 PST رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں
بارش/برفباری کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق منگل سے مغربی ہواوٗں کا سلسلہ ملک
کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گا۔ اس سلسلے کے باعث منگل سے ہفتہ کے دوران
بالائی علاقوں میں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔
وقفے وقفے سے
بارش کے باعث خیبرپختونخواہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ
سلائیڈنگ کا خدشہ۔ ترجمان محکمہ موسمیات تاریخ:08 دسمبر 2016، وقت: 1200 PST رواں ہفتے کے اختتام کے دوران ملک کے بالائی
علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے اختتام کے دوران
ملک کے بالائی علاقوں میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ پاکستان میں ہفتہ کے روز داخل ہو گا۔ جس کی باعث:
محمد عرفان ورک ڈپٹی ڈائریکٹر
محکمہ موسمیات۔اسلام
آباد تاریخ:02 نومبر 2016 وقت: 1600
PST سموگ ایڈوایزری متوازن فضائی حالات کی وجہ سے گرد آلود دھند کی کیفیت رہے گی۔کمزور مغربی
ہواٰؤں کے ایک سلسلے کی وجہ سے شمالی مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا میں
ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔بارش کے اس سلسلے کی
وجہ سے دھند کی موجودہ صورتحال میں کچھ حد تک کمی واقع ہو گی۔ نومبر اور دسمبر
کے مہینے میں معمول سے کم بارش کی توقع ہے۔اس لیئےدھند، سموگ اورMistکی کیفیات جاری رہیں
گی۔ شہری علاقوں میں سموگ کثیر تعداد میں فضا میں موجود رہنے کا امکان
ہے۔ سموگ بشمول آلودگی کے ذرات آنکھوں/ گلے کی خرابی کا باعث بن سکتے ہیں اور
اس کے ساتھ ساتھ سانس لینے میں بھی دشواری ہو سکتی ہے۔ عوام کو احتیاطی تدابیر
اختیار کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات |
|
|||