قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 02 ستمبر ,2020 | 05:44

کراچی میں بارش کا سلسلہ ختم
جمعرات /جمعہ کوملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارش

سندھ میں بارشوں کاسلسلہ تھم چکا۔ اگلے 10 دن کے دوران سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔ اس دوران اِکادُکا مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ کراچی میں آئندہ 10 روز کے دوران خشک موسم امدادی کاموں کے لئے معاون ہوگا

ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

  • جمعرات / جمعہ کو اسلام آباد ، راولپنڈی ، اٹک ، جہلم ، چکوال ، گوجرانوالہ ، حافظ آباد، گجرات سیالکوٹ،نارووال، لاہور ، شیخوپورہ، فیصل آباد، قصور، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، بہاولنگر، دیر، سوات، بونیر، شانگلہ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، نوشہر ، چارسدہ، کشمیر اورگلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش کی بھی توقع
  • تیز بارش سے راولپنڈی ، گوجرانوالہ ، لاہور میں نشیبی علاقے زیر آب ۔ خیبر پختونخواہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ

ترجمان