قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 20 اگست ,2020 | 04:48

جمعہ سے پیرکے دوران صوبہ سندھ میں مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ سے پیرکے دوران مون سون ہوائیں سندھ میں داخل ہونے کی توقع۔جس کے باعث:-

  • جمعہ سے پیرکےدوران کراچی،حیدرآباد،ٹھٹھہ، بدین، شہید بینظیر آباد،دادو، تھر پارکر،میر پورخاص،عمرکوٹ ، سانگھڑ ، سکھر، لاڑکانہ، لسبیلہ، خضدار، بارکھان، ژوب، موسی خیل، لورالائی، کوہلو اور سبی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔اس دوران موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • جمعہ اور ہفتہ کے روز بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور راجن پورمیں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ترجمان