قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 19 مارچ ,2020 | 16:46

ملک میں آنے والے دنوں میں مزیدبارش کی پیشگوئی۔

جمعہ اور ہفتہ کے روز بارش -چند مقامات:
  • شمالی بلوچستان (کوئٹہ ، ژوب ، قلعہ عبد اللہ ، قلعہ سیف اللہ ، پشین ، موسیٰ خیل) ، خیبر پختونخواہ (چترال ، دیر ، سوات ، کوہستان ، مردان ، پشاور ، چارسدہ ، نوشہرہ ، وزیرستان ، مہمند اور باجوڑ) ، بالائی پنجاب ( راولپنڈی ، جہلم ، چکوال ، اٹک ، میانوالی ، اور خوشاب) اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ۔
اتوار سے منگل کے دوران بارش – اکثر مقامات:
  • اتوار سے منگل کے دوران اسلام آباد، سمیت پنجاب، خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان ۔
  • اتوار اور پیر کو بلوچستان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، دادو، کراچی اور حیدر آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران بعض مقا مات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔

ترجمان