قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 01 دسمبر ,2025 | 08:52

ہنزہ ویلی میں 24 نومبر 2025 کو برف باری کی تردید

کچھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر 24 نومبر 2025 کو کریم آباد (ہنزہ ویلی) کے قریب برف باری کے بارے میں گمراہ کن خبریں گردش کر رہی تھیں۔ محکمہ موسمیات نے واضح کیا ہے کہ اس علاقے میں کوئی برف باری نہیں ہوئی۔ جو واقعہ دیکھا گیا وہ التر گلیشیئرز سے برفانی تودہ گرنے کا تھا، جس سے اچانک برفانی طوفان اور تیز ہوائیں پیدا ہوئیں، بادل بنے، برف کے ذرات پھیلے اور وادی میں حد نگاہ کم ہوگئی، جس سے برف باری کا تاثر پیدا ہوا۔

عوام سے درخواست ہے کہ وہ صرف محکمہ موسمیات کی اپڈیٹس پر اعتماد کریں اور غیر مصدقہ معلومات کے پھیلاؤ سے گریز کریں۔

تازہ ترین معلومات کے لئے محکمہ موسمیات ویب سائٹ
پاک ویدر ایپلیکیشن
سوشل میڈیا اور CAP الرٹ

ترجمان