قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 اکتوبر ,2025 | 08:52

آنے والے دنوں میں ملک میں سموگ کی سطح میں اضافہ متوقع

سموگ ،دھوئیں اور دھند کا مجموعہ ہے جو عموماً نومبر سے وسط دسمبر تک بنتی ہے۔ موجودہ مستحکم اور خشک موسمی حالات آنے والے دنوں میں سموگ کی سطح میں اضافے کے لیے سازگار ہیں۔ پاکستان کے بڑے شہروں میں سموگ کی سطح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوسکتا ہے جو حالیہ مستحکم موسمی حالات سے مزید بڑھ جائے گا۔ صنعتی آلودگی، گاڑیوں کے دھوئیں اور سازگار موسمی حالات فضائی آلودگی میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے، جو عوامی صحت اور ماحول کے لیے آئندہ دنوں میں سنگین خطرات پیدا کر سکتا ہے۔

مستحکم موسمی حالات، فضاء میں نقصان دہ آلودہ ذرات کے جمع ہونے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ہوا کی کم نقل و حرکت ، کم درجہ حرارت اور نمی کی زیادتی فضائی آلودگی کے پھیلاؤ میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔ جس کے نتیجے میں سموگ کی موٹی تہہ مشرقی پنجاب کے علاقوں( لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، ننکانہ صاحب، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور خانپور) پر چھائی رہنے کا امکان ہے۔

اثرات
  • سموگ کی سطح میں اضافہ سانس کی بیماریوں، دمہ کے کیسز اور آلودگی سے متعلق دیگر صحت کے مسائل میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔حساس طبقات، بشمول بچے، بوڑھے اور پہلے سے بیماریوں میں مبتلا افرادزیادہ خطرے میں ہیں۔
  • خراب فضائی معیار سڑکوں پر حدِ نگاہ میں کمی کا باعث بن سکتا ہے، جس سے ٹریفک حادثات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے۔ بیرونی سرگرمیاں بھی متاثر ہو سکتی ہیں۔

تا زہ ترین معلو مات کے لئے www.pmd.gov.pk, Pak Weather Application, Social Media platforms & CAP (Alert).

ترجمان