قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
|
|
پریس ریلیز |
تاریخ اِجرا: 29 ستمبر ,2025 | 08:52 |
محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا کم دباؤ گجرات (انڈیا ) پر موجود ہے اور مغرب/شمال مغرب کی طرف بڑھنے کا امکان ہے۔ مرطوب ہوائیں شمال مشرقی بحیرۂ عرب سے سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔ مغربی ہواؤں کا سلسلہ 03 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔ جس کے زیر اثر :
29 ستمبر(رات)سے02 اکتوبر کے دوران تھرپارکر (مٹھی، اسلام کوٹ، نگرپارکر، چھاچھرو، ڈھلی، ڈیپلو، کلوئی)، عمر کوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ، خیرپور، مٹیاری، ٹنڈو الیار، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، جامشورو، کراچی، ٹھٹھہ، بدین اور سجاول میں تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سےبارش کی توقع۔اس دوران تھر پارکر، عمر کوٹ اور میر پور خاص میں چند مقا مات پر درمیانی سے تیز /موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
تمام متعلقہ اداروں کو کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ پی ایم ڈی کا ٹراپیکل وارننگ سینٹر سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk
|
ترجمان |