قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
|
|
پریس ریلیز |
تاریخ اِجرا: 19 اگست ,2025 | 02:05 |
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے شدید مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں (خصوصاً جنوبی علاقوں) میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں۔ جس کے زیر اثر:
19 سے 22 اگست کے دوران مٹھی، تھرپارکر، عمر کوٹ، میرپورخاص، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، کراچی، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، ٹنڈو اللہ یار، ٹنڈو محمد خان، سانگھڑ، جامشورو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے اکثر مقا مات پر بارش اور کہیں کہیں موسلادھار / شدید موسلادھار بارش کا امکان۔ اس دوران سکھر، لاڑکانہ، خیرپور اور جیکب آباد میں بھی کہیں کہیں بارش کا امکان۔
19 سے 22 اگست کے دوران بارکھان، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، ژوب، قلعہ سیف اللہ، خضدار، لسبیلہ، آواران، کیچ، گوادر اور پنجگور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش اور کہیں کہیں موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
19 سے 21 اگست کے دوران اسلام آباد، کشمیر، گلگت بلتستان، بالائی پنجاب (راولپنڈی، اٹک، مری، گلیات، چکوال، جہلم، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور) اور خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی) میں چند مقامات پر بارش کا امکان۔
تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ ”الرٹ“ رہیں اور کسی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
|
ترجمان |