قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 15 اپریل ,2025 | 04:16

رواں ہفتے کےدوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق13 اپریل سے فضا میں ہوا کا زیادہ دباؤ ملک کے بیشتر علاقوں پر اثر انداز ہو گا جس کے باعث ملک کے بیشتر علاقے گرمی کی لہر کی لپیٹ میں رہیں گے۔ جو کہ 14 اپریل(پیر) سے ملک کے بیشتر جنوبی علاقےشدید گرمی کی لہر کے زیر اثر ہونگے۔

  • ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں 13 سے18اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔
  • ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں 14 سے18اپریل کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
  • اس دوران راتیں بھی گرم ہوں گی۔
  • گرمی کی لہر کے باعث آندھی/جھکڑ چلنےکی توقع۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
  • گرمی کی لہر کی وجہ سے عوام الناس بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ۔
  • دن کے دوران دھوپ میں کم سے کم نکلا جائے۔ اور پانی کا زیادہ استعمال کریں۔
  • کاشت کار حضرات گندم کی فصل کے معاملات موسمی حالات کے مطابق ترتیب دیں۔ اور اپنے جانوروں کو گرم موسم سے محفوظ رکھیں۔
  • 14 سے 18 اپریل کے دوران شمالی علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ برف پگھلنے کی شرح کو بڑھا سکتا ہے۔
  • گرد آلودہوائیں/آندھی کے باعث کمزور سٹرکچر مثلاً بجلی کے کھمبے ، درخت، گاڑیاں اور سولر پینل متاثر ہونے کا خدشہ۔
نوٹ

تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور گرمی کی لہر کی وجہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk

ترجمان