قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
|
![]() |
پریس ریلیز |
تاریخ اِجرا: 07 اپریل ,2025 | 00:07 |
محکمہ موسمیات کے مطابق وسطی/جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 04 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔
• 08اپریل (شام/رات) سے11 اپریل کے دوران: چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، بٹگرام، بونیر، کرم، باجوڑ، مہمند، اورکزئی، مری، گلیات، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گانچی اورشگر) ، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور) میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران خطہ پوٹھوہار (اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، میانوالی اور جہلم) اور شمال مشرقی پنجاب( حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ) میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اور چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوسکتی ہے۔
• اس دوران پنجاب، خیبر پختونخواہ اور بالائی سندھ کے میدانی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں /آندھیچلنے کی بھی توقع ہے۔
تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk
ترجمان |