محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطا بق 24 فروری(شام/رات) سےایک طاقتور مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔جو کہ 25 فروری کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔یہ سلسلہ شمالی علاقوں میں دو مارچ تک برقرار رہنے کی توقع ۔ اس موسمی صورتحال کے زیر اثر۔
گلگت بلتستان/کشمیر: 25فروری سے02مارچ کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گوانچے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، سوڈھیمبر، حویلیاں، کوٹیاں،میرپور)میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید بارش/ شدید برفباری کی توقع۔
خیبر پختونخوا: 24 فروری (رات) سے 01 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ کرک، بنوں اور ڈی آئی خان وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش/برفباری کا امکان ۔ اس دوران بعض مقامات پر شدید بارش/ شدید برفباری کی توقع۔
پنجاب/اسلام آباد: 25 فروری سے 01 مارچ کے دوران مری اورگلیات میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور شدید برفباری کا امکان۔ جبکہ 25 فروری سے01 مارچ کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اور جہلم میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 25 (شام/رات) سے28 فروری کے دوران حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ جبکہ25 سے27 فروری کے دوران جھنگ، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، ساہیوال، پاکپتن، اوکاڑہ اور بہاولنگر، بہاولپور بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
بلوچستان: 24 فروری (شام/رات) سے 26 فروری کے دوران کوئٹہ، زیارت، چمن، مستونگ، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، قلات، خضدار، بارکھان، ہرنائی، ژوب اور موسیٰ خیل میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
سندھ: 25 اور 26 فروری کے دوران لاڑکانہ، قمبر شہداد کوٹ، جیکب آباد اور سکھر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
- اس دوران شدید برفباری کے باعث مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ، حویلی، کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں سڑکوں کے بند ہونے اور پھسلن کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔
- 25 فروری سے01 مارچ کے دوران موسلادھار بارش کے باعث خیبرپختونخوا اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
- کشمیر ، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ/برفانی تودے گرنے کا خطرہ۔
- خیبرپختونخوا اور پنجاب کے میدانی علاقوں اور اسلام آباد میں چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ۔
- شدید بارش/ شدید برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے اور غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی ہدایت۔
- بارش کا یہ سلسلہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگا۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو ” الرٹ “رہنے اور خصوصا پہاڑی علاقوں میں کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔این ڈی ایم اے/پی ڈی ایم ایز اور ایس ڈی ایم ایز کو ضروری اقدامات کرنے کی درخواست۔
تا زہ ترین معلو مات کے لئے :
https://www.pmd.gov.pk