قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 29 جولائی ,2024 | 12:04

28 سے 31 جولائی کے دوران ملک میں مزید مون سون بارشوں/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 27 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگی اور 29 جولائی سے وسطی اور جنوبی حصوں تک پھیل جائیں گی۔ جس کے باعث :

  • کشمیر: 27 (رات) سے 31 جولائی کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 28 سے 31 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، اوکاڑہ، پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع۔ 29 جولائی سے 31 جولائی کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لوہدراں، مظفر گڑھ، کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 28سے31 جولائی کے دوران: دیر، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ سے بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
  • بلوچستان: 29 سے 31 جولائی کے دوران : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ۔ تاہم بلوچستان کے علاقے(خضدار، قلات، لسبیلہ، آواران، پنجگور، کیچ، زیارت، ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، شیرانی، کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفرآباد)) میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ اس دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
  • سندھ: 29 اور30 جولائی کےروز : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ۔ جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، ٹھٹھہ، بدین، سجاول، کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیر آباد، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • گلگت بلتستان: 28 اور29 جولائی کےروز: گلگت بلتستان میں موسم مطلع جزوی ابر آلود/ابر آلود رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 28 سے 30 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سے مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی، اسلام آباد، راولپنڈی، کشمیر، شمال مشرقی پنجاب کے مقامی / بر ساتی ندی نالوں اور ڈیر غازی خان کے پہاڑی علاقوں میں طغیانی کا خدشہ
  • 28 سے 30 جولائی کے دوران : موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور پشاور کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ
  • شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ
  • کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔​

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان