قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 25 جولائی ,2024 | 23:31

نالہ لئی فلڈ وارننگ سسٹم

اسلام آباد اور راولپنڈی میں شدید بارش کی وجہ سے 2001میں سیلابی صورتحال پیدا ہوئی جس کے باعث بھاری جانی/مالی نقصان ہوا۔ جاپان (جائیکا)JICAکے تعاون سے2006/ 2007 میں راولپنڈی کی شہری آبادی کو آئندہ سیلاب کے نقصانات سے بچانے کے لئے فلڈ وارننگ سسٹم لگایا گیا۔

نالہ لئی فلڈ وارننگ سسٹم کو محکمہ موسمیات کے انجنیئر زنے 2018 سے اب تک اپنی مدد آپ کے تحت سسٹم کو فعال رکھا ہوا ہے ۔اس سسٹم کئے تحت06 مقا مات پر بارش ناپنے والے آلات اور 02 مقا ما ت کٹاریاں اور گوالمنڈی پر پانی کی سطح کو ناپنے والے آلات نصب کیے گئے ۔

بد قسمتی سے جمعرات18 جولائی کو چوری کی واردات ہوئی جس میں کٹاریاں سے پانی کی سطح کوناپنے والےآلات چرا لیے گئے۔ وارننگ سسٹم کی اہمیت کو مد نظر رکھتے ہوئے پاکستان میٹرلوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے انجنیئر زنے فوری طور پر دن/رات محنت کر کے اپنے محدود وسائل سے کٹاریاں میں خود کار پانی کی سطح کو ناپنے کے سسٹم کو آپریشنل کر دیا گیاہے

ترجمان