قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 جولائی ,2024 | 12:05

ہفتے کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث :

  • کشمیر: 21 (شام) سے27 جولائی کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 22 سے25 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی متوقع۔ 23 اور24جولائی کے روز : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 22(شام) سے24 جولائی کے دوران: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، صوابی، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، اورکزئی، وزیرستان، بنوں، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش بھی متوقع۔
  • بلوچستان: 23 اور24جولائی کے روز : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ۔ تاہم بلوچستان کے شمالی/مشرقی علاقوں (خضدار، قلات،لسبیلہ،آواران،زیارت، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفر آباد) میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • سندھ: 23 اور24 جولائی کےروز : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ۔ جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپور خاص، سکھر، لاڑکانہ اور دادو میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • گلگت بلتستان: 22 سے27 جولائی کےدوران : گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی بھی توقع ۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 23 اور24 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، مالاکنڈ، دیر سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، اورکزئی، خیبر، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
  • 23 اور24 جولائی کے دوران : موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نشیبی علا قے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
  • شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان