قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 15 جولائی ,2024 | 07:21

رواں ہفتے کے دوران مزید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 16 جولائی سے بحیرہ عرب سے مون سون ہوائیں ملک کے بیشتر علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث :

  • کشمیر: 16 (شام/رات) سے21 جولائی کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 17 سے20 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔17سے19جولائی کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ،کوٹ ادو، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 16(شام/رات) سے21 جولائی کے دوران: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • بلوچستان: 17سے19جولائی کے دوران : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ۔ تاہم بلوچستان کے شمالی/مشرقی علاقوں (خضدار، قلات،لسبیلہ، ٓواران،زیارت، ژوب، بارکھان،موسیٰ خیل، شیرانی،کوہلو، ہرنائی، نصیر آباد اور جعفر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ۔
  • سندھ: 18 اور19 جولائی کےروز : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ۔ جبکہ مٹھی، سانگھڑ، عمرکوٹ، تھرپارکر، میرپورخاص، بدین، سجاول، ٹھٹھہ ، کراچی، حیدر آباد،جیکب آباد، سکھر، شکارپور، قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، دادو اور پڈعیدن میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • گلگت بلتستان: 17 سے21 جولائی کےدوران : گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ وقفے وقفے سے بارش کی بھی توقع ۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 17 سے19 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سےمری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان اور کشمیر کے مقامی نالوں/ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان۔
  • 18 اور19 جولائی کے دوران : موسلا دھار بارش کے باعث پنجاب اور زیریں سندھ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔
  • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
  • شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان