قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 04 جولائی ,2024 | 07:23

رواں ہفتے کے دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں شدت کے ساتھ مون سون بارشوں کی پیشگوئی
طوفانی بارشوں کے باعث روز مرہ کے معمولات متاثر ہونے کا خدشہ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 03 جولائی سے بحیرہ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں شدت کےساتھ ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث :

  • کشمیر: 02 سے07 جولائی کے دوران: کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر طوفانی بارش کی بھی توقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 02 سے07 جولائی کے دوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، تلہ گنگ، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، لاہور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد ، اوکاڑہ،پاکپتن، قصور، خوشاب، سرگودھا، بھکر اور میانوالی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفےوقفے سے بارش جبکہ کہیں کہیں پر طوفانی بارش کی بھی توقع۔04(رات) سے07جولائی کے دوران : بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 03 سے07 جولائی کے دوران: دیر، چترال، سوات، کوہستان، مالاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان، چارسدہ، ہنگو، کرم، وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • بلوچستان: 03 سے07جولائی کے دوران : صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ۔ تاہم بلوچستان کے مشرقی علاقوں (خضدار، قلات، ژوب، بارکھان، جعفرآباد اور نصیر آباد) میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • سندھ: 04 سے07 جولائی کے دوران: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور انتہائی مرطوب رہنے کی توقع ۔ جبکہ مٹھی، عمرکوٹ، میرپور خاص ، سکھر اورلاڑکانہ میں آندھی/گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • گلگت بلتستان: رواں ہفتے کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، اسکردو، گلگت، گھانچے اورشگر) میں مطلع جزوی سے ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش کی بھی توقع ۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 04 سے 07 جولائی کے دوران :موسلا دھار بارش سے اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کشمیر اور ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں میں سیلابی صورتحال /طغیانی کا خطرہ۔
  • 04 سے 07 جولائی کے دوران : لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، نارووال، راولپنڈی، فیصل آباد اور پشاور میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ ۔
  • شدید بارشوں کے باعث خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں ، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہونے کا خطرہ۔
  • شدید بارشوں کے باعث مشرقی دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ۔
  • شدید بارشوں /آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • کسان حضرات موسمیاتی پیش گوئی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • مسافروں اور سیاح حضرات سفر کے دوران زیادہ محتاط رہیں اور موسمی حالات کے مطابق اپنے سفر کا انتظام کریں اور بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے موسم کے باری میں آگاہی حاصل کریں۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان