قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 14 جون ,2024 | 07:21

18(شام/رات) سے 22 جون کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جون کو بحیرہ عرب سے نم ہوائیں ملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان۔ایک کمزور مغربی ہواؤں کا سلسلہ 18 جون کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

  • گلگت بلتستان/کشمیر: جمعہ (شام/رات) اورہفتہ کی صبح میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16 جون اور17جون کے روز گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔19 جون سے22جون کے دوران : گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔ اس دوران کشمیر میں بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: جمعہ (شام/رات) اورہفتہ کی صبح میں دیر، سوات، مالاکنڈ، باجوڑ، کوہستان، چترال، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان،کوہاٹ، ہنگو، کرم اور وزیرستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16 جون سے18جون کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔18 جون (رات) سے22جون کے دوران : چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان ،کرم، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےعلاوہ چند مقا ما ت پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: : جمعہ (شام/رات) اورہفتہ کی صبح میں مری، گلیات، راولپنڈی، بھکر، فیصل آباد، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، ننکانہ صاحب، لاہور، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، وزیرآباد، سیالکوٹ، نارووال اورگوجرانوالہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔16 جون سے18جون کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 18 جون (شام/رات) سے22جون کے دوران : اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا،بھکر اور میانوالی میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ بعض مقا مات پر وقفےوقفے سے موسلادھار بارش جبکہ20 سے22 جون کے دوران: بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال، ملتان، خانیوال،لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور لیہ میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • بلوچستان: 16 جون سے18جون کے دوران صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ 20 جون سے22 جون کے دوران کوئٹہ، ژوب، کوہلو، موسیٰ خیل، لورالائی، سبی، نصیر آباد، جعفرآباد، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • سندھ: 17 جون سے20جون کے دوران: صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم 21 سے 22 جون کے دوران:سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • 19 جون سے22 جون کے دوران شدید گرمی میں کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان