قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جون ,2024 | 07:25

رواں ہفتے کے دوران گرمی کی لہر ختم ہونے کا امکان۔
04 جون سے07 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق کمزور مغربی ہوائیں منگل(شام/رات ) کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے جو اگلے تین دنوں تک برقرار رہ سکتی ہیں۔ جس کے باعث :

  • گلگت بلتستان/کشمیر: 03 جون(شام/رات) سے08جون کےدوران: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • خیبر پختونخوا: 04 جون(شام/رات) سے08جون کےدوران: چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، کوہاٹ، باجوڑ، مہمند، خیبر، پشاور، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کےعلاوہ چند مقا ما ت پر وقفے وقفے سے بارش کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 04 جون سے06جون کےدوران: اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اور میانوالی میں آندھی / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے علاوہ چند مقا مات پر وقفےوقفے سے بارش جبکہ05 جون(شام/رات) سے07جون کےدوران: بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان ، ساہیوال، ملتان اور لیہ میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔
  • بلوچستان: 05 جون(شام/رات)سے07 جون کے دوران: کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی، کوہلو، موسیٰ خیل، ڈیرہ بگٹی اور بارکھان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔
  • سندھ: 06 جون اور07جون کو: سکھر، جیکب آباد، کشمور اور لاڑکانہ میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • اس دوران بالائی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان