قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 16 مئی ,2024 | 11:48

آئندہ ہفتے کےدوران ملک میں گرمی کی لہر کی پیشگوئی
16 (شام)سے 19مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہائی پریشر کی موجودگی کی وجہ سے ملک کے بیشتر علاقوں بالخصوص پنجاب اور سندھ میں 21 مئی سے گرمی کی لہر کی صورتحال بننے کا امکان ہے جو کے ہفتے کے آخر تک موجود رہےگی۔ 23 سے 27 مئی کے دوران پنجاب اور سندھ میں شدید گرمی کی لہر کا امکان ۔

سندھ اور پنجاب میں 21 سے 23 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ اور 23 سے 27 مئی کے دوران 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور بلوچستان میں 21 سے 27 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ایک مغربی لہر 16 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے ۔جس کے باعث :

  • بلوچستان: 16 (شام) سے19مئی کےدوران:کوئٹہ، ژوب، زیارت، شیرانی،بارکھان، قلات،خضدار،قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، خاران اور مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • خیبر پختونخوا: 16 (شام) سے19مئی کےدوران: چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • گلگت بلتستان/کشمیر: 16 (شام) سے19 مئی کےدوران: گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سےبارش کا امکان۔۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 16(شام) سے 18مئی کےدوران:مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
  • سندھ: 17 اور18مئی کو: سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • کسان حضرات اپنی فصلوں کو موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
  • عوام کو زندگی کے تمام شعبوں میں پانی کے درست استعمال کی ہدایت ۔
  • انتہائی خشک موسم /گرمی کی لہر پنجاب ،خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان کے متاثر ہونے والے علاقوں میں جھاڑیوں اور جنگلات میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو گرمی کی لہر کے دوران ” الرٹ “رہنے اور کسی ناخشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان