قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 07 مئی ,2024 | 13:35

ہفتے کے دوران دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان۔
ویک اینڈکے دوران گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق فضا میں ہوا کے زیادہ دباؤ کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں خصوصا جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرات میں اضافے کا امکان۔ایک مغربی لہر 10 مئی (شام/رات) کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے اور 11 مئی کو بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گی۔جس کے باعث :

  • بلوچستان: 10 (شام/رات) اور 11 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔کوئٹہ، ژوب، زیارت، بارکھان، قلات، قلعہ سیف اللہ، کوہلو، مستونگ میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران خاران، چاغی اور پنجگور میں گرد آلود ہوائیں/آندھی/جھکڑ چلنے کی بھی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 10(رات)سے12 مئی کے دوران 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 02 سے03 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں گرد آلود ہوائیں/ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے بارش کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • گلگت بلتستان/کشمیر: 11 اور12 مئی کے روز 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ سےبارش کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 10(رات)سے12 مئی کی صبح کے دوران 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں گرد آلود ہوائیں / آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔جبکہ10 اور11 مئی کو ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
  • سندھ: 10 (رات) اور11 مئی کو 08 سے10 مئی کے دوران دن کا درجہ حرارت 03 سے05 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • کسان حضرات اپنی فصلوں کو پانی دینے کے معمولات اور خصوصاگندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • عوام گرمی سے بچاؤ کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
  • آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • بارش کے باعث دن کے درجہ حرات میں کمی کا امکان۔

تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk/en/:

ترجمان