محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ24 اپریل کی (رات) کو مغربی علاقوں میں داخل ہوگا جو کہ 26 اپریل کو ملک کے بیشتر بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔جس کے باعث : :
- بلوچستان: 24 (رات) سے27 اپریل کی صبح کے دوران نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ، آواران، چاغی، خاران، قلات، مستونگ، جھل مگسی، نصیر آباد، سبی، کوہلو، ڈیرہ بگٹی، لورالائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت، شیرانی اور موسیٰ خیل میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر موسلادھار بارش کابھی امکان۔
- خیبر پختونخوا: 25(شام/رات)سے29 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکنڈ، وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اور کرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/ بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
- گلگت بلتستان/کشمیر: 26سے29اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش/بعض مقا مات پر موسلادھار بارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
- پنجاب/اسلام آباد: 26سے29اپریل کی صبح کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا، میانوالی، پاکپتن اور ساہیوال میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش/بعض مقا ما ت پر درمیانی / تیز موسلادھار بارش کابھی امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع ۔ جبکہ26 سے28 اپریل کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور، بہاولپور اور بہاولنگر میں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
- سندھ: 25 اور26 اپریل کو سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں گرد آلود ہوائیں/آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان۔
ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:
- 26 اور27 اپریل کو درمیانی سے تیزموسلادھار بارش کے باعث بلوچستان کے مقامی اور برساتی ندی نالوں خصوصاً(نوشکی، پشین، ہرنائی، ژوب، بارکھان، گوادر، کیچ اور آواران) جبکہ 27 اور28 اپریل کے دوران دیر، سوات، چترال،مانسہرہ اور کوہستان کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
- 27 سے29 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات اورکشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
- آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث انسانی جانوں ، کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
- کسان حضرات اپنی فصلوں خصوصاگندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
- 26 سے 27 اپریل کے دوران سیاح حضرات غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔
- بارشوں کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان ۔
نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔