قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 08 اپریل ,2024 | 11:34

10 سے 15 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ10 اپریل کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگااور اس کے بعد 12 اپریل کومغربی ہواؤں کا ایک اور سلسلہ داخل ہوگا جو15 اپریل تک برقرار رہے گا۔جس کے باعث :

  • خیبر پختونخوا: 10سے15 اپریل کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ ،بونیر اور مالاکنڈ میں وقفے وقفے سے جبکہ 12سے 15 اپریل کے دوران وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، باجوڑ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند و بالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔13سے15 اپریل کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • گلگت بلتستان/کشمیر: 10سے15اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور بلند وبالا پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 13 سے 15 اپریل کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 10 اپریل اور12(شام/رات) سے15اپریل کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک اور چکوال میں وقفے وقفے سے جبکہ12 (شام/رات) سے 15 اپریل کے دوران جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا ،میانوالی، ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں وقفے وقفے سے آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 13 سے15 اپریل کے دوران بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ چلنے اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • بلوچستان: 12سے14 اپریل کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، لسبیلہ، قلات ، خضدار، چاغی، پنجگور، گوادر اور کیچ میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور بعض مقا مات پر تیز/ موسلادھار بارش کا امکان۔
  • سندھ: 13اور14 اپریل کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ،دادو، قمبر شہداد کوٹ، جامشورو اور سانگھڑ میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ اس دوران کراچی اور حیدر آباد میں بھی آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 13سے 15 اپریل کے دوران تیز /موسلادھار بارش کے باعث مقامی ندی نالوں/ دیر، سوات، چترال، کوہستان، مانسہرہ اور دریائے کابل سے ملحقہ علاقوں میں طغیانی کا اندیشہ۔
  • 13 سے 15 اپریل کے دوران تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • کسان حضرات اپنی فصلوں خصوصاگندم کی کٹائی کے علاقوں میں موسم کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • سیاح حضرات 13سے 15 اپریل کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ۔
  • بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان