قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 26 مارچ ,2024 | 22:59

ملک میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق ایک مغربی ہواؤں کا سلسلہ27 مارچ کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگااور 28 مارچ کو بالائی اور وسطی حصوں کو اپنی لپیٹ میں لےگا جو کہ 31 مارچ تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں بارش کا سبب بنے گا ۔جس کے باعث :

  • خیبر پختونخوا: 27 سے31 مارچ کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، کوہستان، شانگلہ، بونیر، باجوڑ،وزیرستان، کوہاٹ، لکی مروت، بنوں ، ڈیرہ اسماعیل خان، مالاکنڈ، مہمند، کرک، خیبر، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان اورکرم میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • گلگت بلتستان/کشمیر: 27 سے 01اپریل کےدوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد،راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 29 اور30 مارچ کے دوران چند مقا مات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 27(شام/رات) سے 31مارچ کے دوران مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خوشاب، سرگودھا اورمیانوالی میں تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ 28 سے 30 مارچ کے دوران ڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ، ملتان، پاکپتن، ساہیوال، کوٹ ادو، مظفر گڑھ، رحیم یار خان، صادق آباد، خان پور،بہاولپور اور بہاولنگرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔ اس دوران بعض اضلاع میں چند مقا مات پرجھکڑ اور ژالہ باری کی بھی توقع۔۔
  • بلوچستان: 27 سے 29 مارچ کے دوران ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل، کوہلو، سبی، جھل مگسی، لورالائی، زیارت، کوئٹہ، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، قلات اور خضدار میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
  • سندھ: 28 اور29 مارچ کے دوران سکھر، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ اوردادو میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔ صوبے کے جنوبی اضلاع میں موسم خشک اورگرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 29 اور 30 مارچ کو تیز بارش کے باعث بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کھڑی فصلوں، کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • سیاحوں اور کسانوں کو آندھی/بارش کے دوران محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • بارش کے دوران درجہ حرارت میں کمی کا امکان ۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان