قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 16 فروری ,2024 | 22:24

17 فروری (رات)سے21 فروری کے دوران ملک کےبالائی/وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (پہاڑوں پر برفباری) جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی

  • گلگت بلتستان/کشمیر: 17(رات) سے21 فروری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • خیبر پختونخوا: 17 (رات)سے20 فروری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک،خیبر، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ ،بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 17 (رات)سے21 فروری کے دوران مری ،گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، منڈی بہاؤالدین، میانوالی، خوشاب، سرگودھا، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، فیصل آباد، جھنگ، سیالکوٹ، نارووال، لاہور اورقصور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے درمیانی سے تیز موسلادھار بارش اور پہاڑوں پربرفباری کا امکان۔18 اور19 فروری کو ملتان، بھکر، کوٹ ادو، لیہ، راجن پور اور ڈیرہ غازی خان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا بھی امکان۔ اس دوران چند مقا مات پر ژالہ باری کی بھی توقع۔
  • بلوچستان: 18(شام/رات) اور 19 فروری کو کوئٹہ، زیارت،چمن، پشین، قلعہ عبداللہ ، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، بارکھان، موسیٰ خیل اورکوہلومیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • سندھ:18 سے20 فروری کے دوران صوبہ کے جنوبی علاقوں میں موسم خشک رہنے کے علاوہ آندھی/تیز ہوائیں چلنے کا امکان۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • 18 سے20 فروری کے دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں تیز بارش اوربرفباری سے سڑکیں بند اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں خلل کا امکان۔
  • اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، مری، گلیات، کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • آندھی/جھکڑ / ژالہ باری/گرج چمک اور تیز بار ش کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے،گاڑیوں سولر پینل وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ۔
  • آندھی/بارش اور برفباری کے دوران کسانوں اورسیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان