قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 26 جنوری ,2024 | 21:07

آنے والے دنوں میں ملک کے بالائی علاقوں میں وقفے وقفے سےبارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
شدیددھند کی شدت میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطا بق طویل خشک موسم کے بعد بارش کا سبب بننے والی مغربی ہوائیں27 (رات ) سے ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو31 جنوری تک بالائی علاقوں پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • گلگت بلتستان/کشمیر: 27(رات) سے31جنوری کے دوران گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گا نچھے، شگر)، کشمیر (وادی نیلم، مظفر آباد، پونچھ، ہٹیاں،باغ،حویلی،سدھنوتی، کوٹلی،بھمبر،میر پور) میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • خیبر پختونخوا: 27(رات) سے31جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، ایبٹ آباد ، مانسہرہ،ہری پور، کوہستان ، شانگلہ، بونیر، کرک، پشاور،چارسدہ، نوشہرہ،صوابی، بونیر، باجوڑ،کرم ، وزیرستان ،کوہاٹ اوربنوں میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • پنجاب/اسلام آباد: 27(رات) سے31جنوری کے دوران اسلام آباد اور خطۂ پوٹھوہار میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ اس دوران ، مری اورگلیات میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔ 30 / 31 جنوری کو بھی گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، نارووال، منڈی بہاوالدین، میانوالی اورسرگودھا میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔
  • بلوچستان: 28 اور29جنوری کو کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن، بارکھان اور مکران کے ساحلی علاقوں میں وقفے وقفے سےہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔
  • سندھ: صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ بالائی سندھ میں ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کا امکان ہے۔

    ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر:

  • اس دوران مری، گلیات، ناران، کاغان، دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ، اسکردو، وادی نیلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں برفباری سے ٹریفک کی روانی میں خلل کا اندیشہ۔ بارش اور برفباری کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت
  • بارش پنجاب اور خیبر پختونخوا کے بارانی علاقوں میں فصلوں کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان