قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 12 جنوری ,2024 | 09:49

اگلے ہفتے کے دوران موسم سرد اور خشک ہی رہے گا
دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدید سرد

محکمہ موسمیات کے مطابق مستحکم فضائی کیفیات کے باعث ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم سرد اور خشک ہی رہے گا جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے باعث موسم شدید سرد ہوگا۔ پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔ جبکہ بالائی خیبر پختونخوا ، اسلام آباد سمیت خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی بھی توقع۔

  • 13، 16 اور 17 جنوری کے دوران چترال اور گلگت بلتستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان۔

    ممکنہ اثرات اور اقدامات:

  • بارانی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کا خدشہ۔ عوام الناس سے درخواست ہے کہ پانی کا صحیح استعمال کریں۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت دھند کے باعث 04سے 06 ڈ گری سینٹی گر یڈ کم رہیں گے۔
  • کسان حضرات اپنی فصلوں کے معمولات موسم کے مطابق ترتیب دیں اور اپنے مویشیوں کو ٹھنڈ سے بچانے کے لیے گرم جگہوں پر رکھیں۔
  • مسافروں کو دھند کے دنوں میں زیادہ محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: پنجاب کے میدانی علاقوں میں برفباری کے حوالے سے سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں بے بنیاد ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ ان جعلی خبروں کو نظر انداز کریں۔

ترجمان