قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 جنوری ,2024 | 00:27

آنے والے دنوں میں پنجاب ، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند برقرار رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں شدید دھند چھائی رہے گی۔ 04 جنوری سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان جو کہ 05 جنوری تک بلوچستان کے بعض علاقوں کو متاثر کرے گا۔ جس کے باعث:

  • 04 اور05 جنوری کے دوران چاغی، کوئٹہ، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، پشین، مستونگ، ژوب، قلات، موسیٰ خیل، خاران، ہرنائی، سبی، نوشکی، خضدار اور مکران کے ساحلی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کےساتھ ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔

ممکنہ اثرات اور اقدامات:

  • شدید دھند کے باعث دن کے درجہ حرارت 03 سے 05 ڈ گری سینٹی گر یڈ کم رہیں گے۔
  • شدید دھند سے متاثرہ علاقوں میں موسم شدیدسرد رہے گا۔
  • شدید دھند صحت کے مسائل کا سبب بن سکتی ہے۔
  • شدید دھند کے باعث پروازیں، ریلوے اور ہائی ویز/موٹر ویز کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں ۔
  • شدید دھند کے باعث دوران سفر مسافروں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • تا زہ ترین معلو مات کے لئے https://www.pmd.gov.pk/en

ترجمان