قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 27 ستمبر ,2023 | 17:30

جمعرات سےہفتہ کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
(ملک سے مون سون بارشوں کا اختتام)

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات (شام/رات) کومغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:

  • 28 (شام/رات)سے30 ستمبرکے دوران چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر) میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔اس دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بلند پہاڑوں پر برفباری کی بھی توقع۔
  • 28 (رات) اور29 ستمبر کے روز کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی ،نوشہرہ، ہری پور، کرم،وزرستان، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال،جہلم ،میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور اورشیخوپورہ میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ سے بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔ اس دوران ژوب، بارکھان، لیہ،بھکر، ڈیرہ غازی خان، اوکاڑہ، پاکپتن، ساہیوال، ملتان، بہاولپور اور بہاولنگر میں آندھی کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش کی بھی توقع۔
  • ممکنہ اثرات اور اقدامات

    • آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل، بل بورڈز وغیرہ)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
    • بارش کے باعث درجہ حرارت میں نمایاں کمی کا امکان۔
    • کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
    • سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت۔
    • آندھی /گرج چمک/شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔
    نوٹ:: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران”چوکس “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

    ترجمان