قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 22 ستمبر ,2023 | 19:30

جمعہ سے اتوار کے دوران آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق 22 ستمبر سے بحیرہ عرب سے کمزور /معتدل نم ہوائیں بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی ۔ 22 ستمبر سے مغربی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:

  • 22 سے24 ستمبرکے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد،گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور ،شیخوپورہ، چترال، دیر،سوات، شانگلہ، بونیر، کرم، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، ہری پور، کوہاٹ،پشاور، مردان، صوابی اورنوشہرہ میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ بعض مقا مات پر تیز / موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 23 اور24 ستمبر کے روز لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک ، وزیرستان، میانوالی، سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ،بھکر، لیہ،ڈیرہ غازی خان، ملتان اور بہاولنگر میں آندھی/ تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سےبارش کا امکان ۔ ۔

ممکنہ اثرات:

  • 22 اور23 ستمبر کو تیز / موسلادھار بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ۔
  • 22 سے24 ستمبر کے دوران تیز / موسلادھار بارش کے باعث مری،گلیات،کشمیر، گلگت بلتستان ، چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مانسہرہ اور ایبٹ آباد میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ۔
  • کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے معاملات ترتیب دیں۔
  • سیاحوں کو بارشوں کے دوران کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت۔
  • آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر ( بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ)کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
  • آندھی /گرج چمک/شدید بار شوں کے دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان