قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 13 اپریل ,2023 | 11:31

ویک اینڈ سےملک کے بالائی/وسطی علاقوں میں آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

مغربی ہوائیں 15 اپریل کو ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ اس کے بعد مغربی /وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی۔جس کے باعث :

  • 15اپریل کی شام/رات سے20 اپریل کے دوران وقفے وقفے سے کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ،صوابی،مردان، باجوڑ، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، چکوال اورجہلم میں آندھی/ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر مو سلا دھار بارش اور ژ ا لہ باری کاامکان ۔
  • 17 اور18 اپریل کوکرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ ،چمن، پشین، زیارت، سبی، نصیر آباد، خضدار، قلات، مکران میں بھی آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژ ا لہ باری کی توقع
  • 17 اور18 اپریل کو سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، ملتان، ڈی جی خان، راجن پور، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر، لیہ، بھکر، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں بھی آندھی/تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ۔

ممکنہ اثرات:

  • آندھی/تیز ہواؤں اورژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ اپنے معمولات ترتیب دیں۔
  • 18اور19اپریل کو موسلادھار بارشوں سےچترال،دیر،سوات،کوہستان،گلگت بلتستان ،کشمیر،مری اور گلیات کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان