قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 02 اپریل ,2023 | 07:33

پیر اور منگل کے روزملک کے بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں 2 اپریل(شام رات ) کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہو گی۔ جو کہ پیر کے روز بالائی علاقوں تک پھیل جائیں گی جس کے باعث :

  • 2 سے4 اپریل (شام/رات)کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ ،صوابی،مردان، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ، ہری پور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحبمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر مو سلا دھار بارش اور ژ ا لہ باری کا ابھی امکان ۔
  • 2 سے3 اپریل (شام/رات)کے شمال مشرقی بلوچستان (کوئٹہ، ژوب، بارکھان، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ) اور جنوبی پنجاب (ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولنگراورساہیوال) میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • یز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیا ری کر ئیں۔
  • 2سے4اپریل کےدوران موسلادھار بارشوں سےصوابی، مردان،پشاور، مانسہرہ، ایبٹ آباد، دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، وزیرستان، باجوڑ، کرم اور کشمیر کےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔
  • اس دوران خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران” الرٹ “رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

ترجمان