قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 27 مارچ ,2023 | 01:23

28 سے 31 مارچ کے دوران تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ و قفے وقفے سے مزید بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطا بق مغربی ہوائیں منگل کو ملک کے مغربی علاقوں میں داخل ہونگی جو29 مارچ کو ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں تک پھیل جائیں گی اور 31 مارچ تک بالا ئی علاقہ جات پر موجود رہیں گی۔ جس کے باعث :

  • 28 سے31 مارچ کے دوران نوکنڈی، دالبندین، کوئٹہ، ژوب، بارکھان، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، چمن، پشین، سبی، لورالائی، قلات، خضدار، لسبیلہ، پنجگور، آواران، کیچ میں جبکہ 29 اور 30 مارچ کوڈیرہ غازی خان، راجن پور، بھکر، لیہ، ملتان، ساہیوال، اوکاڑہ، پاکپتن، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد، میرپورخاص، حیدرآباد اور کراچی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر مو سلا دھار بارش اور ژ ا لہ باری کا ابھی امکان ۔
  • 28 (شام/رات)سے31 مارچ کے دوران کشمیر (وادی نیلم، مظفرآباد، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھانوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)، گلگت بلتستان (دیامیر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے، شگر)، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ صوابی، باجوڑ، کرم، وزیرستان، کوہاٹ، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، چترال، دیر، سوات، مانسہرہ، بونیر، کوہستان، شانگلہ ، ہری پور اور ایبٹ آباد، اسلام آباد، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، میانوالی، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش/ژا لہ باری کی بھی توقع۔
  • 01 اپریل کو مغربی ہواوں کی ایک اور لہر ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوگی جس کے باعث خیبر پختونخوا، بالائی پنجاب، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔اس دوران بعض مقامات پر درمیانی اورچند مقامات پر موسلادھار بارش/ژا لہ باری کی بھی توقع۔

ممکنہ اثرات:

  • تیز ہواؤں/ ژالہ باری کے باعث کھڑی فصلوں(بالخصوس گندم) اور کمزور انفرسٹرکچر کو نقصان کا خطرہ ۔کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوےُ فصلوں کی آبیا ری کر ئیں۔
  • 28اور 29 مارچ کوموسلادھار بارشوں سے کوئٹہ، چمن، پشین، بارکھان، موسیٰ خیل، جعفرآباد، کوہلو، ژوب، لورالائی اور ڈی جی خان کےپہاڑی علاقوں میں جبکہ 29 سے 31 مارچ کے دوران دیر، سوات، کوہستان، نوشہرہ، مردان، وزیرستان، باجوڑ، ، اسلام آباد/راولپنڈی اور کشمیرکےمقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ۔اس دوران پشاور،اسلام آباد/راولپنڈی اورلاہور میں نشیبی علاقے زیر ٓاب ٓانےکا بھی خدشہ۔
  • اس دوران خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان، کشمیر، مری اور گلیات کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا بھی خدشہ۔
  • بارش کے دوران دن کے درجہ حرارت میں ممکنہ کمی کا امکان
  • بارش کے دوران سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایت۔

نوٹ: تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان