قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 دسمبر ,2022 | 05:51

ملک کے میدانی علاقوں میں دھندکا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شدیددھند کا سلسلہ خیبر پختو نخوا(پشاور،رشکیئ ، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ ا ور ڈی آئی خان)، پنجاب(جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ،فیصل آباد،جھنگ، سرگودھا،میانوالی،ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر ، ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان) اور سندھ(سکھر ، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح) میں خصوصاً رات 08 سے دن 12 بجے تک شد ید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مری،گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں موسم شدید سرد ہو گا

ممکنہ اثرات:

  • دھند کے باعث ذرائع آمدو رفت متا ثر ہونے کا خدشہ۔
  • فضائی آلودگی حساس لوگوں کے لیے غیر صحت بخش ہو سکتی ہے۔

نوٹ: مسافر حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیےاحتیاط کریں۔

ترجمان