قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 28 نومبر ,2022 | 14:01

ملک کے میدانی علاقوں میں رواں ہفتہ کے دوران دھند پڑنے کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شمال مشرقی اور جنوبی پنجاب ، خیبر پختو نخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح کے اوقات میں دھند شروع ہو چکی ہے ۔رواں ہفتہ کے دوران خصوصاً رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا سلسلہ جاری رہے گا۔ جبکہ گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں (رات اور صبح)کے اوقات میں موسم شدید سرد ہو گا۔

ممکنہ اثرات:

  • دھند کے باعث ذرائع آمدو رفت متا ثر ہونے کا خدشہ۔
  • فضائی آلودگی حساس لوگوں کے لیے غیر صحت بخش ہو سکتی ہے۔

نوٹ: مسافر حضرات کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیےاحتیاط کریں۔

ترجمان