قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 نومبر ,2022 | 08:15

و یک ا ینڈ سے موسم سرما کی پہلی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مغر بی ہواؤں کا ایک سلسلہ 04 نومبر (شام/رات) کو ملک میں دا خل ہو گا اور 07 نو مبر تک مو جود رہے گا۔ جس کے باعث:

  • 04 (شام/رات)سے 07 نو مبر کے دوران چترال،دیر، سوات،کوہستان، شانگلہ،بونیر،مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، کشمیر،گلگت بلتستان جبکہ 05 سے 07 نو مبر(صبح) کے دوران باجوڑ ،پشاور،مردان،چارسدہ ، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ،وزیرستان، بنوں، ڈی آئی خان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش(پہاڑوں پر برفباری) اور چند مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
  • دیر، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، مری، گلیات،کشمیر، اسلام آباد ،خطہ پوٹھوہار ،گجرات،گوجرانوالہ اورسیالکوٹ میں 05 اور 6 0نومبر کو موسلادھار بارش متوقع ۔
  • 06نومبر(شام/رات) اور 07 نومبر کو کوئٹہ، ژوب، بارکھان، چمن، پشین، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بولان، سبی، قلات، خضدار، لسبیلہ،آواران، دادو، شہید بینظیر آباد، کراچی، قمبر شہدادکوٹ، سکھر، جیکب آباد، نصیر آباد، بھکر، لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان ، راجن پور، مظفر گڑھ، سا ہیوال اور اوکا ڑہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع۔ٍ

ممکنہ اثرات:

  • شمالی بلوچستان سمیت بالائی علاقوں میں دن کا درجہ حرارت 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈاور ملک کے جنوبی علا قوں میں 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈکم ہو نے کا امکان ہے۔
  • بارش کا سلسلہ ختم ہو تے ہی شمالی بلوچستان سمیت ملک کے بالائی علاقے سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔
  • تیز بارش کے باعث خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلگت بلتستان اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ۔
  • بارش کا یہ سلسلہ گندم کی فصل کی بوائی کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گا جبکہ چاول کی کٹائی والے علا قے متاثر ہو نے کا خدشہ ۔

نوٹ: اس دوران تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت۔

ترجمان