قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 03 ستمبر ,2022 | 02:46

ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی آئندہ تین سے چار روز کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے کم شدت کی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اوروسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ۔ جس کے باعث:

  • ہفتہ(رات)سےمنگل کے دوران کشمیر،گلگت بلتستان،اسلام آباد، راولپنڈی، مری ، اٹک، چکوال، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ،گجرات، شیخوپورہ، میانوالی، خوشاب،سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، جھنگ اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • اتوار اورپیر کے دوران دیر، سوات،کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، باجوڑ ،پشاور،مردان،چارسدہ ، صوابی ،نوشہرہ ، کرم ، کوہاٹ اوروزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر موسلادھار بارش کی توقع۔
  • آئندہ تین سےچار روز کے دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا ۔

ممکنہ اثرات:

  • کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات اور مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔

ترجمان