قومی موسم کی پیشگوئی کا مرکز ، اسلام آباد
محکمہ موسمیات پاکستان

Logo  

پریس ریلیز
تاریخ اِجرا: 23 اگست ,2022 | 03:33

رواں ہفتہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں مزید مون سون بارشیں
ویک اینڈ سے مون سون کی بارشوں میں کمی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا کا شدید کم دباؤ راجستھا ن (انڈیا) پر موجود ہے جو اگلے 12 گھنٹوں کے دوران مغرب/شمال مغرب کی جانب بڑھے گا۔مون سون ہوائیں شدت کے ساتھ جنوبی اور بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔ جس کے باعث:

  • 23 سے 26 اگست کےدوران سندھ،جنوبی پنجاب، جنوب اورشمال مشرقی بلوچستان میں بارش اور کہیں کہیں پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔
  • 23 (رات) سے 26 اگست کے دوران خیبر پختونخوا، پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان۔

ممکنہ اثرات:

  • 24 اور 25 اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث کراچی، حیدر آباد، ٹنڈو جام، ٹھٹہ، بدین، میرپور خاص، سانگھڑ، خیرپور، شہید بینظیر آباد،دادو، نوشہرو فیروز، لاڑکانہ،جیکب آباد اور سکھر میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا اندیشہ۔
  • 24سے 26اگست کے دوران قلعہ سیف اللہ ،کوئٹہ، زیارت، ہرنائی، پشین، لورالائی ،بارکھان،کوہلو، ڈیرہ بگٹی، جھل مگسی،موسی خیل، ژوب، شیرانی، سبی ،نصیر آباد، بولان، آواران،قلات،خضدار،لسبیلااور ڈیرہ غازی خان کے برساتی اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ۔
  • 24اور25اگست کے دوران موسلادھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد، بہاولپور،ملتان، لاہوراورگوجرانوالہ میں نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خطرہ۔
  • 24سے 26اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی/ اسلام آباد ، ، ایبٹ آباد،مانسہرہ، دیر ،کرک،بنوں، لکی مروت اورکشمیر مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ۔
  • اس دوران کشمیر،خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں،گلیات ، مری ،چلاس، دیامیر، گلگت،ہنزہ، استور اوراسکردومیں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ۔
  • مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں ۔

نوٹ : تمام متعلقہ اداروں کو اس دوران الرٹ رہنے اور ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ

ترجمان